Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

منتخب حکومت پاکستان کو معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنےکا   عزم  رکھتی ہے: وزیرِ اعظم گیلانی کا قوم سے خطاب


July 19, 2008

Yousuf Raza Gilani
           وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بڑے معاشی اور اقتصادی بحرانوں کا شکار ہے، جن کا منتخب مخلوط حکومت کو نہ صرف ادراک  رکھتی ہے بلکہ ملک  کو اِس دلدل سے نکالنے کے لیے پُر عزم ہے اور ضروری اقدامات لےرہی ہے۔

 ریڈیو اور ٹیلی ویژن سےقوم کے نام اپنے پہلے خطاب  میں وزیرِ اعظم گیلانی نے ملک کو درپیش متعدد مسائل اور بحرانوں کا تفصیلی ذکر کیا اور اِن سے نبرد آزما ہونے کے لیے کئی اصلاحات اور اقدامات کا اعلان کیا۔

 اُنہوں نے الزام لگایا کہ یہ مسائل پچھلے آٹھ سالہ آمریت کے دور کا ثمرہیں  ’اوراِن کی جڑیں ماضی میں ہیں۔‘  اِس ضمن میں اُنہوں نے ملک میں قرضے پر  موٹر گاڑیاں خریدنے اور  موبائل فون کی سہولتوں ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں صنعتیں لگانے کے بجائے درآمدات میں اضافہ کیا گیا، جب کہ پاکستان کی معیشت اِن غیر ضروری آسائشوں کی متحمل نہیں ہو سکتی تھی۔

   بحرانوں کے حوالے سے،جناب گیلانی نےجِن باتوں کا ذکر کیا اُن میں آٹے کی قلت، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری، افراطِ زر، دہشت گردی اور انتہا پسندی، ججوں کی معزولی، غربت میں اضافہ اور آئے دِن کی خودکشیاں شامل ہیں۔

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے، اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں 70 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں جِس کی وجہ سے  ترقی یافتہ اور تر قی پذیر  ملکوں کے لیے یکساں طور پر معاشی مسائل بڑھے ہیں۔

 اُنہوں نے اعلان کیا کہ معزول ججوں کے بارے میں جلد قوم کو خوش خبری دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی میں پیدا ہونے والی تلخیوں کا ازالہ کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 وزیرِ اعظم گیلانی نے 18 فروری کے انتخابات کو ملک کے لیے امید کی ایک کرن سے تعبیر کیا، جس کے بعد ایک مخلوط جمہوری حکومت وجود میں آئی،  اور کہا کہ، ’ اس وقت تمام ادارے آیئن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور آئین کی بالا دستی قائم کی جاچکی ہے۔

اُنہوں نے ملک کے غریب طبقے ،خواتین، اقلیتوں، مزدوروں، کسانوں اور سرکاری ملازمین کے حوالے سے  بہتر اجرتوں، قرضوں اور متعدد اقدامات کا  اعلان کیا، جن میں بچوں کی تعلیم اور صحت کا بہتر انتظام  شامل ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی نشری تقریر میں حکومت کے چیدہ چیدہ کارناموں اور اقدامات کو گنوایا۔ 

اِن اقدامات میں 34لاکھ  نادار خاندانوں کو ایک ہزار روپے ماہوار امداد،14اگست سے غریبوں کے لیے بچت کارڈ کے اجرا،  ملک میں 1600نئے یوٹلٹی اسٹور قائم کرنے کا اعلان، ریٹائرڈ حکومتی ملازمین کی ماہوار تنخواہ میں 20 فی صد اضافہ، پاکستان کے دس بڑے شہروں میں 40ارب روپے کی لاگت سے  8000سی این جی بسیں چلانا، ملک میں 20 ارب روپے کی لاگت سے20000لیڈی ہیلتھ ورکرز کا منصوبے کو مزید فعال بنانا، 25 لاکھ ٹن گندم کی درآمد، سیلز ٹیکس کا خاتمہ، چھوٹے کاشتکاروں کے لیے پریمیم کی حکومت کی طرف سے ادائگی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے چار ارب روپے کی سرمایہ کاری شامل ہیں۔

اُنہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ایک وسیع قومی  حکمتِ عملی مرتب کی جارہی ہے، جس ضمن میں مخلوط جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس 23جولائی کو اسلام آباد میں منتخب ہوگا۔

 اِسی طرح، بجلی کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں عالمی اداروں سے مدد لینے کے لیے 29جولائی کو واشنگٹن میں اُن کی صدارت میں ایک گول میز کانفرنس ہوگی۔

 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جنگ کو اپنی لڑائی سمجھتا ہے، ساتھ ہی ملک کی سرحدوں کے اندر دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنا حکومتِ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی طرح کی دخل اندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ: ’پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، اور ملک کی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی۔‘

پچھلے تین ماہ میں حکومتی کامیابیوں کے حوالے سے، اُنہوں نے دفاعی بجٹ کو ایوان میں پیش کرنے، پارلیمان کے اجلاسوں کا براہِ راست نشر کیا جانا،سیاسی کارکنوں، وکلا اور قید ججوں کی رہائی کا ذکر کیا۔

 جناب گیلانی نے کہا کہ منتخب حکومت نے جس سفر کا آغاز کیا ہے وہ رکاوٹوں اور خطرات سے خالی نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلک ملک بچانے کامرحلہ  ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ اس مخلوط جمہوری حکومت کو بحرانوں سے نمٹنے کا موقع دیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو داخلی اور خارجی خطرات سے بچانے کے لیے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کیا جائے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے راہنماؤں کا نیا منصوبہ

  مزید خبریں
امریکی معاشی بحران کی بنیاد سب پرائم مارٹگیج ہے  Video clip available
کونی گذشتہ تین عشروں سے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہی ہے  Video clip available
امریکہ صدارتی انتخاب: اوباما کو میک کین پر سبقت حاصل ہے، تازہ ترین سروے
پاکستانی افواج کی عسکریت پسندوں کےمشتبہ ٹھکانوں پر بمباری
حد بندی لائن کے آر پارتجارت کا آغاز21 اکتوبر سے
اسرائیلی شہر میں فساد کی آگ اب تک بجھ نہیں پائی
آندھرا پردیش میں مسلمان خاندان کو زندہ جلا دیا گیا
پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان پیر کو نئی دہلی میں بات چیت ہو گی
عراقی مہاجرین کی وطن واپسی مشکلات سے دو چار: بہت کم لوگ واپس آسکے ہیں
روسی وزیر خارجہ کی طرف سے فائر بندی کے معاہدے پر فرانسیسی تنقید مسترد
امریکی خلائی سیاح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر پر روانہ ہوگئے
پوپ نے پہلی  بھارتی راہبہ کوایک  سینٹ قرار دے دیا
سابق ایرانی اسپیکر مہدی کروبی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے
جواں مرگ شاعر مصطفیٰ زیدی
عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے راہنماؤں کا اجلاس
شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیب کو ناکارہ بنانے کا عمل دوبارہ شروع کررہاہے
بغداد میں تشدد کی کارروائیوں میں 11 افراد ہلاک
افغانستان میں 65 طالبان جنگجو ہلاک
اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے: صدر بش
وادیٴ کشمیر میں پہلی  ریل سروس کا افتتاح: سری نگر میں ہڑتال اور کرفیو
فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے یورپی بحالی فنڈ کی تجویز کو مسترد کر دیا
جوہری تصدیقی معائنے کے بدلے، امریکہ نے شمالی کوریا کودہشت گرد فہرست سے ہٹا دیا
گورنر پیلین نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا: پینل کی رپورٹ
عسکریت پسندوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا مطالبہ
امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کی طرف سے باہمی احترام و عزت کا عزم
عسکریت پسندوں کیلے عام معافی کا مطالبہ بھولپن ہے: مبصرین کی رائے
امریکہ کی طرف سے سوڈان میں القاعدہ کے خطرے کا انتباہ