 |
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار براک اوباما
|
امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار براک اوباما
اپنے بین الاقوامی دورے کا آغاز
کرتے ہوئے آج ہفتہ کے روز کابل پہنچ گئے ہیں۔ اور سینیٹر
اوباما کے ترجمان کے مطابق وہ افغانی صدر حامد کرزئی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
اوباما کے ہمراہ ڈیموکریٹک پارٹی کے دو اور سینیٹرز بھی
ہیں، جیک ریڈ کا تعلق روڈ ائی لینڈ سے ہے، جبکہ سینیٹر چک ہیگل کا تعلق نبراسکا سے
ہے۔ امریکی کانگریس کا یہ وفد عراق بھی جائے گا۔
اپنے دورے کے آغاز سے قبل انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کےدونوں محازوں پر تعینات فوجی کمانڈروں سے حقیقی صورتِ
حال معلوم کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اوباما پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ عراق سے
امریکی فوج کا انخلا اور افغانستان میں امریکی فوجوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ
ان کے خیال میں افغانستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیادہ اہمیت کا متقاضی ہے۔
دوسری طرف ان کے سیاسی حریف ری پبلکن پارٹی کے صدارتی
امیدوار جان میکین نے اوباما کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں
موجودہ فوجی حکمت عملی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔
سینیٹر اوباما اسرائیل اردن، جرمنی فرانس اور برطانیہ بھی
جائیں گے۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران فلسطینی لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔