جنوبی ایشیا کے دس ملکوں کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے اتوار
کے روز سنگاپور میں اجلاسوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ علاقے میں سیکیورٹی سے
متعلق متعدد امور پر گفتگو ہوسکے۔
ایجنڈے پر فوج کی حکمرانی کے حامل ملک برما میں امداد ی
کوششیں سرفہرست ہوں گی جہاں مئی میں نرگس نامی تباہ کن طوفان کے باعث 78 ہزار
افراد ہلاک اور 56 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔
برما پر جمہوری اصلاحات کے نفاذ پر دباؤ بڑھانے میں ناکامی
کی بنا پرمغربی ملکوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آسیان کی مذمت کی ہے۔
حکمران جرنیلوں کو طوفان کے بعد بین الاقوامی امداد اور
امدادی کارکنوں کو قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی بنا پر اس تنظیم کو سراہا گیا۔
جمعرات کے روز آسیان سیکیورٹی پر اپنے سالانہ مذاکرات منعقد
کرے گا جس میں امریکہ اور یورپی
یونین شامل ہوں گے۔ امریکہ کی نمائندگی
وزیر خارجہ کانڈولیزا رائس کریں گی۔