دارفر کے لیے نئے بین الاقوامی ثالث نے کہا ہےکہ وہ سوڈانی
علاقے میں دشمنیوں کے خاتمے اور وہاں کے
تنازع کے کسی جامع سیاسی حل کی تلاش کی کوشش کریں گے۔
اقوامِ متحدہ اور افریقی یونین کے مشترکہ اعلیٰ ثالث کے
طورپر گذشتہ ماہ اپنی تقرری کے بعد گیبریل باسولے نے، جوبرکینو فاسو کے وزیرِ خارجہ ہیں، سوڈان کے پہلے دورے
کے موقع پر اتوار کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔
برکینو فاسو کے
وزیر خارجہ باسولے نے کہا کہ اُن کا مشن مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔وہ دارفر کے
مرکزی شہر الفشر میں رہیں گے۔
ان کا یہ دورہ ایک ایسے موقعے پر ہورہا ہے جب عرب لیگ نے
سوڈانی صدر عمر البشیر کے خلاف دارفر کے معاملے پر بین الاقوامی قانونی کارروائی
کو روکنے کےلیے سفارتی اقدامات کیے ہیں۔