دنیامیں خواندگی کی شرح میں اضافے کے لیے 2003 میں اقوام متحدہ نے خواندگی
کے عشرے کا آغاز کیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خواندگی میں اضافہ امن کے
قیام، ایک دوسرے کے احترام اور عالمیگریت کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا
کرسکتاہے۔ ایک امریکی تنظیم ، فرسٹ بک کم آمدنی والے گھرانوں میں علم کی
روشنی پہنچانے کے لیے کام کررہی ہے۔ یہ تنظیم اپنا دائرہ کار پوری دنیا
بالخصوص غریب ملکوں تک پھیلانا چاہتی ہے۔ تنظیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ
ترقی پذیر اور پس ماندہ ملکوں میں کم آمدنی والے گھرانوں کے بچے اس لیے
تعلیم حاصل نہیں کرپاتے کیونکہ ان کےپاس کتابیں خریدنے کے لیے پیسے نہیں
ہوتے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو مفت
کتابیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے ترقی یافتہ
دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کے قابل ہوسکیں۔