Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

88 سالہ شخص دنیا کا سب سے معمر طالب علم


August 6, 2008

Kimani Ng'ang'a Maruge
دنیا کا سب سے معمر طالبِ علم ماروگے
کہا جاتا ہے کہ سیکھنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ لیکن اس بات کو کینیا کے ایک شخص نے سچ کر دکھایا، جو 88 سال کی عمر میں پرائمری سکول میں پڑھ رہے ہیں۔

 گنییز بک آف ریکارڈز کے مطابق 88 سالہ کیمانی اینگ آنگا ماروگے  دنیا کے سب سے معمر طالب علم ہیں۔   ماروگے ڈاکٹر بننے کے خواہش مند ہیں۔

لیکن جب کینیا میں ہماری نامہ نگار کیتھی میج تینائی  ماروگے کے سکول گئیں وہاں دیکھا کہ فی الحال ماروگے مثلثیں بنانا  سیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے سکول میں داخلہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا:

’پادری ہمیں گم راہ کرتے ہیں۔میں نے اس لیے سکول میں داخلہ لیا ہے تاکہ خود بائیبل پڑھ سکوں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ مجھے خدا نے سکول جانے کا راستا دکھایا ہے۔

ماروگے مغربی کینیا کے شہر ایل ڈوریٹ میں پڑھتے ہیں، جہاں کچھ عرصہ قبل پھوٹ پڑنے والے تشدد سے ان کی تعلیم متاثر ہوئی تھی۔ تین سال پہلے ماروگے نیویارک بھی گئے تھے، جہاں انھوں نے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں مفت تعلیم کی اہمیت کے بارے میں تقریر کی تھی۔

ماروگے کہتے ہیں کہ سکول کے طلبا ان کے بچوں کی مانند ہیں۔ وہ وقفے کے دوران بچوں کو کینیا میں1950ء میں ہونے والی جنگ کے واقعات سناتے ہیں جس میں انھوں نے حصہ لیا تھا۔

Maruge listens attentively with his fellow students
ماروگے اپنے ہم جماعتوں کے درمیان
ماروگے کو ریاضی پڑھانے والی استاد جولیا وین یوئیکے کا کہنا ہے کہ ماروگے اچھے طالبِ علم ہیں اور سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

’جب میں ان کو دیکھ کر اپنے آپ کو دیکھتی ہوں، تو مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ مجھے اپنی تعلیم پر مطمئن ہو کر بیٹھ نہیں جانا چاہیئے۔ مجھے اور زیادہ پڑھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

اب سکول میں چھٹی ہو گئی ہے۔ بچے گھر جا رہے ہیں، اور  ماروگے راستے میں ہوم ورک اور اپنے مستقبل کے سہانے خواب سجائے گھر کی سمت رواں دواں ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان کے لیے سات ارب 60کروڑ ڈالر قرضہ متوقع

  مزید خبریں
افغانستان اور اتحاد کی فوجوں کے ہاتھوں17جنگجو ہلاک
بنکاک میں ہزاروں مظاہرین جمع
جارجیا کے صدر کی جانب ہوا میں فائرنگ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہٴ پاکستان پر بات چیت کے لیےاعجاز بٹ  نئی دہلی جائیں گے: ذرائع
بھارتی کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غیر اعلانیہ کرفیو
اوباما اور کرزئی کے درمیان ٹیلی فون پر پہلا رابطہ
دلائی لامہ :تبت کے لیے خودمختاری کی بجائے خود اختیاری پر اتقاق
اقتصادی بحالی کے لیے اگلی امریکی انتظامیہ کا منصوبہ
لیبیا میں امریکی سفیر کی تعیناتی پر عرب دنیا میں ملا جلاردعمل
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے: بھارتی وزیرِ اعظم
پی سی بی ٹیلی ویژن حقوق 140ملین ڈالر میں فروخت
سکیورٹی سمجھوتا منظور نہ ہوا تو معیشت پر بُرا اثر پڑے گا
زمبابوے میں انسانی مصائب کی صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہے: عنان
کلنک کا ٹیکہ ہٹانے کی قیمت
بنگلا دیش میں انتخابات کی نئی تارخ کا اعلان
عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایپک کے وعدے
سری لنکا میں باغیوں کے ہیڈ کوارٹر پر فوج کا حملہ
صلح نہ ہوئی تو انتخابات قبل از وقت ہوں گے: عباس
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ