Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارت کے شہر حیدرآباد میں جان لیوا بارش:20افراد ہلاک


August 9, 2008

Hard Rain

آندھرا پردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش نے بھاری تباہی مچائی ہے۔

صوبے بھر میں بیس سے زائد افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ سینکڑوں گاؤں پانی میں گھر چکے ہیں۔

دارالحکومت حیدرآباد میں گذشتہ 60برسوں میں اب تک کی سب سے بھیانک بارش ہوئی جِس میں خلیجِ بنگال میں ہوا کےدباؤ میں کمی کے اثر سے جمعے کی شام سے بارش کا آغاز ہوا اور ہفتے کی شام سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں مکانات منہدم ہونے سے 11افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بجلی کی تاریں گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پہلی مرتبہ حیدرآباد کے متمول علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا گیا۔

بارش سے ہونے والی تباہی کے سبب شہر میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔   حکومت نے تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش تھمنے تک مکانات میں رہنے کو ترجیح دیں۔

ساتھ ہی، محکمہٴ موسمیات نے مزید دو دن تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے جِس کے باعث چوکسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 



 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان کے لیے سات ارب 60کروڑ ڈالر قرضہ متوقع

  مزید خبریں
افغانستان اور اتحاد کی فوجوں کے ہاتھوں17جنگجو ہلاک
بنکاک میں ہزاروں مظاہرین جمع
جارجیا کے صدر کی جانب ہوا میں فائرنگ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہٴ پاکستان پر بات چیت کے لیےاعجاز بٹ  نئی دہلی جائیں گے: ذرائع
بھارتی کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غیر اعلانیہ کرفیو
اوباما اور کرزئی کے درمیان ٹیلی فون پر پہلا رابطہ
دلائی لامہ :تبت کے لیے خودمختاری کی بجائے خود اختیاری پر اتقاق
اقتصادی بحالی کے لیے اگلی امریکی انتظامیہ کا منصوبہ
لیبیا میں امریکی سفیر کی تعیناتی پر عرب دنیا میں ملا جلاردعمل
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے: بھارتی وزیرِ اعظم
پی سی بی ٹیلی ویژن حقوق 140ملین ڈالر میں فروخت
سکیورٹی سمجھوتا منظور نہ ہوا تو معیشت پر بُرا اثر پڑے گا
زمبابوے میں انسانی مصائب کی صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہے: عنان
کلنک کا ٹیکہ ہٹانے کی قیمت
بنگلا دیش میں انتخابات کی نئی تارخ کا اعلان
عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایپک کے وعدے
سری لنکا میں باغیوں کے ہیڈ کوارٹر پر فوج کا حملہ
صلح نہ ہوئی تو انتخابات قبل از وقت ہوں گے: عباس
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ