Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی ساحلی شہر بالٹی مور میں ہر دسواں شخص ہیروئن کا نشئی ہے

August 12, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Sandra, a heroin addict who fears kicking the habit
سینڈرا
ہیروئن کا بین الاقوامی کاروبار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔  اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 80 لاکھ سے زیادہ افراد ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں جو ان کی زندگی کو گھن کی طرح کھا رہا ہے۔  سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ہیروئن کانشہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔  امریکہ میں بھی لاکھوں ایسے افراد ہیں جنہیں نشے کی لت لگی ہوئی ہے۔  سینڈرا ان میں سے ایک ہیں۔

 مشرقی ساحلی شہر بالٹی مور کی6 لاکھ کی آبادی میں ہر دسواں فرد ہیروئن کا نشہ کرتا ہے۔  ان میں  34 سالہ سینڈرا بھی شامل ہے۔  وہ شہر کے مغربی حصے میں ایک قطار میں بنے ہوئے ٹوٹے پھوٹے مکانوں میں سے ایک ایک الگ تھلگ اور خستہ حال مکان میں رہتی ہیں۔  

سینڈرا نے 6 سال قبل پہلی بار ہیروئن چکھی تھی۔  اور پھر اس کے بعد اب ان کی  زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے اپنا نشہ پورا کرنا۔

افغانستان ، برما اور کولمبیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیروئن پیدا کرتے ہیں۔  اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں ہیروئن کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد  80 لاکھ ہے۔

بالٹی مور اپنے قطاروں میں بنے ہوئے خوبصورت مکانوں کے اپنے مضافاتی علاقوں کی وجہ سے مشہور ہے۔  لیکن واشنگٹن ڈی سی کے شمال میں واقع یہ ساحلی شہر امریکہ میں ہیروئن کے ایک مرکز کی  وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ بالٹی مور میں منشیات کے انسداد سے متعلق امریکی انتظامیہ یا ڈی ای اے کے ایک عہدے دار کارل کوٹو سکی کا کہنا ہے۔ بالٹی مور شہر میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد اس لیے زیاد ہ ہے کیونکہ یہاں  جو  ہیروئن تقسیم کی جاتی ہے وہ کوئی بہت زیادہ مہنگی نہیں ہے۔  اس لیے نشہ کرنے والے باآسانی اسے خرید سکتے ہیں۔

بالٹی مور میں زیادہ تر ہیروئن جنوبی امریکہ او روسطی ایشیا سے آتی ہے۔

سینڈرا کا کہنا ہے کہ اسے یہ پروا نہیں ہے کہ ہیروئن کہاں سے آتی ہے۔  وہ کہتی ہیں اب انہیں اس نشے میں  زیادہ لطف نہیں آتا۔  انہیں سب سے زیادہ پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب نشہ ٹوٹنے سے جسم میں اینٹھن ہوتی ہے اور انہیں ہیروئن کی شدید طلب ہوتی ہے۔

وہ تین بار گرفتار ہوچکی ہیں اور چھ ماہ قید کا ٹ چکی ہیں۔  بالٹی مور کے قریب میری لینڈ کی کیرول کاؤنٹی میں منشیات کے عادی افراد  کے لیے کونسلر سو ڈوئل کہتی ہیں کہ یہ ہیروئن کا نشہ کرنے والوں کے معاملے میں یہ  ایک عام بات ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ایک بار جب انہیں نشہ لگ جاتا ہے تو انہیں ہیروئن کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے۔  لیکن اب یہ کوئی لطف اٹھانے کی بات نہیں رہتی کیونکہ اب وہ اس کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں اور وہ مسلسل ہیروئن کی تلاش میں رہتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے لیے پیسے کی تلاش میں رہتے ہیں اور وہ ایسے کام کرنا شروع کردیتے ہیں جو وہ اس پہلے کبھی نہ کرتے۔  وہ اپنے والدین کی چیزیں چرانے لگتے ہیں۔  وہ اپنے پڑوسیوں کے ہاں چوری کرنے لگتے ہیں وہ جسم فروشی کرنے لگتے ہیں۔   

سینڈرا جسم فروشی کرکے گذارا کرتی ہیں۔  وہ کہتی ہیں کہ انہیں  اپنی ہیروئن اور خوراک  کے خرچے کے لیے روزانہ تین مردوں کے پاس خود کو بیچنا پڑتا ہے۔

سینڈرا کو نشے کی وجہ سے کئی بیماریاں لاحق ہو چکی ہیں۔  انہیں دل کا مرض ہے، ہیپاٹائٹس سی ہے جس سے ان کے جگر کو نقصان ہوسکتا ہے۔  ان کے دانت گل چکے ہیں اور یہ سب کچھ ہیروئن کے نشیئوں میں ایک عام بات ہے۔

سوڈوئل کہتی ہیں کہ ہیروئن کے عادی افراد کے پاس صرف چار راستے ہوتے ہیں۔  موت، جیل ، اسپتال یا دوبارہ بحالی۔ وہ کہتی ہیں کہ سب سے زیادہ مشکل کام غالباً بحالی کا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ہمارے بہت سے کلانٹس پہلی کوشش میں نشہ نہیں چھوڑتے۔  یہ ایک طویل دورانیے کی شدید بیماری ہے۔  ہم اس کا موازنہ  ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر سے کرسکتے ہیں۔  یہ ممکن نہیں ہے کہ صرف  ایک علاج سے فائدہ ہوجائے۔

سینڈرا نے حال ہی میں ایک بحالی کے مرکز میں داخلے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہیں۔  بالٹی مور میں اس  کے لیے ایک مہینہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔  آج کل سینڈرا سڑکوں پر زندگی گذاررہی ہیں اور جس قدر ممکن ہو نشے میں رہتی ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available

  مزید خبریں
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک