ایک آسٹریلوی جج نے جیوری کے ارکان کو12 مسلمان اشخاص کے مقدمے میں تعصب برتنے پر خبردار کیا ہے جن پر دہشت گردی سے متعلق جرائم کا الزام ہے۔
جج نےملبورن میں جیوری کو بدھ کے روز حتمی ہدایات دینی شروع کیں جہاں مقدمے کی سماعت چھ ماہ تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہونے والی ہے۔ انہوں نے کمیونٹی میں مسلم مخالف جذبات کو تسلیم کیا مگر کہا کہ جیوری کے ارکان کو اپنا فیصلہ مکمل طور پر شہادتوں کی بنیاد پر دینا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ تعصب اور ہمددری کی فوج داری مقدمے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اس گروہ پر فٹ بال مقابلوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے ۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ عبدلناصر بن بریکا نے اپنے پیروکاروں کو یہ درس دیا تھا کہ بے گناہ عورتوں اور بچوں کو ہلاک کرنے درست ہے۔