Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بیرونِ ملک پاکستانیوں نےجولائی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں


August 14, 2008

رواں مالی سال کے پہلے ماہ یعنی جولائی کے مہینے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے رکارڈ 62کروڑ 70لاکھ ڈالر کی رقوم وطن بھیجیں۔یہ ملکی تاریخ میں کسی ایک مہینے میں سب سے زیادہ موصول ہونے والی ترسیلات ہیں۔

تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ہی بیرونِ ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور تقریباً چھ ارب ڈالر ترسیلات کی مدمیں پاکستان کو وصول ہوئے۔

اقتصادی مشکلات سے دوچار ملک کے لیے یہ رقم ایک بڑی مدد کے طور پر دیکھی جاتی رہی ہے جِس نے بیرونی ادائیگیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کا سیاسی منظرنامہ تو ہے ہی تشویش کا سبب لیکن اقتصادی مشکلات بھی کم نہیں۔

تجزیہ نگار عموماً معاشی عدم استحکام کی بڑی وجہ سیاسی بے یقینی کو بھی قرار دیتے ہیں۔ تاہم بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ معیشت کو درپیش مشکلات صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی دیگر معیشتوں کو بھی اِسی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

تیل کی عالمی قیمتوں میں گذشتہ ایک برس کے دوران ہونے والے غیر معمولی اضافے، اجناس کی پیداوار میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ اور اُس کے نتیجے میں افراطِ زر کی زیادہ شرح بیشتر ملکوں کا بڑا مسئلہ رہا ہے اور یہ کہ پاکستان اُس میں تنہا نہیں۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے نہ صرف قانونی ذرائع سے رقوم بھیجی جارہی ہیں، بلکہ اُن میں ہونے والا اضافہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، مشرقِ وسطیٰ سمیت تمام ہی ملکوں سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ ہوا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟