Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارتی کشمیر میں لاکھوں کا اجتماع، علاحدگی پسند قیادت نے فوجی انخلا کا مطالبہ کر دیا


August 16, 2008

آج ہفتہ کے دِن بھارتی زیرِ انتظام وادیِ کشمیر کے طول و ارض  میں  کئی ہزار لوگوں نے اِس بات  کا اظہار کیا کہ وہ، اُن کے الفاظ میں، آزادی کی تحریک کو منطقی  انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

سب سے بڑا مظاہرہ  پامپور شہر میں ہوا جو سری نگر کے جنوب میں واقع ہے۔ یہاں حال ہی میں ہلاک ہونے والے کشمیری رہنما شیخ عبد العزیز کا آبائی گھر ہے۔

وہ گذشتہ پیر کو مظفر آباد کی طرف مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی حفاظتی دستوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھے۔

آج اُن کی رسمِ قل منائی گئی جہاں پہنچنے والے مرد و زن اور بچے آزادی کے مطالبے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ اُن کے ہاتھوں میں اوراُن کی گاڑیوں  یا سواریوں پر  سیاہ یا سبز رنگ کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔

پامپور اور یہاں پہنچنے والی ہر سڑک اور راستے پر مقامی آبادیوں نے لوگوں کے لیے مفت کھانے پینے کا انتظام کیا تھا۔

جلسہ پامپور کی عیدگاہ میں منعقد ہوا جِس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ کہیں بھی پولیس اور حفاظتی دستے نظر نہیں آ رہے تھے۔ غالباً اِس لیے کہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ اُن کے اور لوگوں کے درمیان پھر تصادم ہو۔ شاید اسِی وجہ سے  پامپور سڑک کا وہ حصہ جو بادامی باغ جاتا ہے  سیل کردیا گیا تھا جہاں بھارتی فوج  کے دفاتر واقع ہیں۔

مجموعی طور پر جلسے اور جلوس  کا سلسلہ پُر امن رہا، جب کہ توڑ پھوڑ اور  ہنگامے کے اکّا دُکّا  واقعات ہوئے۔

پامپور کے جلسے سے خطاب میں، کشمیری قائدین سید علی شاہ گیلانی  اور میر  واعظ  عمر فاروق نے  صوبے سے فوری انخلا  اور اُن قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جِن کے تحت فوج اور دوسرے حفاظتی دستوں کو شورش سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی اختیارات حاصل ہیں۔

اِس ہفتے  علاحدگی پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والےتصادم  میں  کم از کم 500لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔

ہنگامے گذشتہ جون میں اُس وقت  شروع ہوئے جب بھارتی زیرِ انتظام  کشمیری ریاست نے ایک ہندو مندر کے لیے زمیں مختص کرنے کا اعلان کیا۔ مسلمانوں نے شدید ردِ عمل دکھایا، جس کے بعد حکومت نے زمیں کی الاٹمنٹ روک دی گئی۔ نتیجے میں ناراض  ہندوؤں نے جلسوس نکالے اور روڈ پر رکاوٹیں قائم کیں۔

ساتھ ہی، نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جمعے کے روز  مظاہروں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ  تفرقہ پرستی کی سیاست  ملک  کے مفاد میں نہیں ہے۔

اُنہوں نے اِس عزم کا اعادہ  کیا کہ  تمام تنازعات  بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے طے ہو سکتے ہیں۔


 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟