Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے

August 19, 2008

View of Beijing Olympics medals design

بیجنگ میں منگل کےروز جمناسٹکس، ٹریک اور فیلڈ مقابلوں میں20 طلائی تمغے دیے گئے ہیں۔

عورتوں کے جمناسٹک کے فائنل مقابلے میں امریکہ کی شان جانسن نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی امریکی جمناسٹ ساتھی ناستیا لیوئیکن کو کانٹے دار مقابلے میں شکست دی جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

چینی جمناسٹ لی زیاؤ پنگ نے مردوں کے پیرالل بارز کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے بیجنگ میں  دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ زو کائی نے ہائی بار مقابلہ جیتنے کے لیے امریکی اتھلیٹ جوناتھن ہارٹن کو شکست دی جب کہ ان کی چینی ٹیم کے ساتھ لو چن لانگ نے مردوں کے ٹرنپولین مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔

جرمن ویٹ لفٹر میتھیاس سٹینر نے مردوں کے105 کلوگرام سے زیادہ وزن کے مقابلےکل 461 کلووزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔

 امریکہ نے دو طلائی تمغےاس وقت جیتے جب اینا ٹونی کلف نے عورتوں کا لیزر ریڈیل سیلنگ مقابلہ جیتا اور ہنری سیجودو نے مردوں کی 55 کلوگرام فری اسٹائل کشتی میں کامیابی حاصل کی۔ روس کے ماولٹ بتیروف نے 60 کلوگرام کے مقابلے میں مردوں کی فری اسٹائل کشتی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

 منگل کے روز طلائی تمغوں کے پہلے مقابلے میں جرمنی کے جان فرودینو نے مردوں کے ٹرائی تھلان میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔مردوں کے سیلنگ ریگاٹا میں پال گڈی سن نے لیزر کلاس جیت کر برطانیہ کو اس کا تیسرا سونے کا تمغہ دلایا۔

 

ارجنٹائن کے جوان ایسٹی  بان کروشے اور والٹر فرننڈو پیریز نے مردوں کے میڈیسن مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔یہ بیجنگ اولمپکس کے ٹریک سائیکلنگ کے مقابلے میں ارجنٹائن کا پہلا تمغہ تھا۔برطانیہ کی تین مرتبہ عالمی چیمپیئن کا اعزاز رکھنے والی وکٹوریہ پین ڈیلٹن نے خواتین کی ٹریک سائیکلنگ سپرنٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔جب کہ ایک اور برطانوی کھلاڑی کرس ہوئے نے مردوں کے ٹریک سائیکلنک سپرنٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

 

مردوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں نائیجیریا نے بلیجئم کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔ اب ان کا مقابلہ ارجنٹائن اور برازیل کےدرمیان سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔

 

غوطہ غوری کے مقابلوں میں بھی طلائی تمغے دیے جائیں گے۔اب تک  امریکہ نے مجموعی طورپر سب سے زیادہ 77 میڈل جیتے ہیں لیکن چین کے سونے کے تمغوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس نے 42 سونے کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟