 |
| جنرل اشفاق پرویز کیانی |
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نیٹو اور افغان فوجی کمانڈروں سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک ترجمان کے میجر مراد کے مطابق جنرل کیانی کا فوج کے سربراہ کی حیثیت سے افغانستا ن کا پہلا دورہ ہے ۔
اس کا بنیادی مقصد امریکہ ، افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ کمانڈروں پر مشتمل سہہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں شرکت ہے۔ اس کمیشن کے اجلاس باقاعدگی سے ہوتے ہیں لیکن اس اعلیٰ سطح پر ہونے والا یہ اجلاس ایک سال کے بعد ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل کیانی افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کریں گے۔