Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امیتابھ بچن کے سٹیج شو کی زبردست کامیابی


August 26, 2008

Amitabh Bachchan

امیتابھ بچن بالی وڈ کا وہ درخشاں ستارہ ہے جو گذشتہ چار عشرے سےعالمی اُفق پر پورے آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ اِس کی تازہ مثال ہے امیتابھ بچن کا ’ان فار گیٹیبل ‘ اسٹیج شو جس کے دوران لندن میں 20 ہزار ناظرین نے کھڑے ہوکر تالیوں کے ساتھ اُن کے اسٹیج پرفامنس کی داد دی۔

واضح رہے کہ بچن خاندان کا ’ان فار گیٹیبل ‘ اسٹیج شو پچھلے ایک ماہ سے دنیا کے آٹھ شہروں میں دھوم مچانے کے بعد اب لندن پہنچ چکا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب امیتابھ اپنی بیوی جیا، بیٹے ابھیشیک اور بہو ایشوریہ کے ساتھ اسٹیج شو کر رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ پریتی زینٹا، مادھوری ڈکشٹ، شیلپا شیٹھی اور ریتیش دیشمکھ جیسے بالی وڈ کے چوٹی کے ستارے بھی بچن خاندان کے ساتھ تال سے تال ملا رہے ہیں۔

’ان فار گیٹیبل ‘ اسٹیج شو کے دوران جہاں آج کی نوجوان نسل کی نم ائندگی کررہے فلمی ستارے ناچ گاکر لوگوں کی ستائش حاصل کر رہے ہیں وہیں امیتابھ بچن دیوار اوراگنی پتھ جیسی سپر ہٹ فلموں کے مکالمے  اسٹیج پر پڑھ کر لوگوں کے دل و دماغ پر چھا گئے ہیں۔ یہی نہیں امیتابھ نےاپنے والد ہری ونش رائے بچن کی نظم اگنی پتھ کے کچھ اشعار بھی ناظرین کے سامنے پیش کیے۔

تقریبًا بیس سال کے طویل عرصےکے بعد  بھارت کی وِزکرافٹ انٹرنیشنل کمپنی کی دیکھ ریکھ میں بِگ بی کا اپنی فیملی کے ساتھ یہ اسٹیج شو ممکن ہو پایا ہے۔ اِس شو کے ذریعے جمع ہونے والے پیسوں سے بچن خاندان اور ’ان فار گیٹیبل ‘ شو کے دیگر اداکاروں نےسماجی خدمت کرنے کا بھی عزم لیا ہے جس کے تحت عالمی سطح پر فروری 2009ء تک سو دیہاتوں میں سولر لالٹین مہیا کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ امیتابھ نے اپنے ورلڈ ٹور ’ان فار گیٹیبل ‘کے توسط سے گلوبل وارمنگ جیسے اہم موضوع کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنے کا ذِمہ لیا ہے۔

 اِس تاریخی اسٹیج شو کا آخری پڑاؤ 29 اگست کو نیدرلینڈ میں ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟