Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیند کا مقصد کیا ہے؟


August 29, 2008

traditional incandescent bulb
امریکی موجد ایڈیسن کا خیال تھاکہ نیند ایک ایسی بری لت ہے جو انسانوں کو ہزاروں برس غاروں کے اندھیروں میں رہنے کے باعث لگی ہے۔ ایڈیسن نے بلب اسی لیے ایجاد کیا تھا  کہ رات کو بھی دن کی طرح بقعہٴ نور بنا کر انسان کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے ۔ اس کی بات کسی حد تک درست بھی تھی، کیوں کہ آخر انسان اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ بستر پر لیٹے لیٹے  ضائع کر دیتا ہے۔ اس کو یوں سمجھیئے کہ اگر کسی کی عمر 60 سال ہے تو گویا اس نے 20 سال سو کر گزار دیے ہیں۔

لیکن ایڈیسن نہیں جانتا تھا کہ نیند انسان اور دوسرے جانوروں کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنی خوراک یا پانی۔ اور تو اور، ڈالفن سمندر میں ہر وقت تیرتے رہنے کے باوجود آدھی نیند سو جاتی ہے، جس کے دوران اس کے ذہن کا آدھا حصہ جاگتا رہتا ہے۔

ذہن کے علاوہ دوسرے تمام اعضازندگی بھر بغیر رکے ہوئے کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر دل کبھی نہیں رکتا، پھیپھڑے اپنا فعل مسلسل سرانجام دیتے رہتے ہیں، جگر ہمیشہ کام کرتا رہتا ہے۔

لیکن  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ذہن کیوں مسلسل کام نہیں کر سکتا اور اس کو نیند کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟بظاہر یہ سوال بڑا سیدھا سادا سا ہے۔ لیکن اس کا جواب اتنا سادہ نہیں ہے۔

young girl sleeping
جدید تحقیق سے اس سوال کا جواب کسی حد تک دینے میں مدد ملی ہے۔ تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ باقی چیزوں سے زیادہ نیند کا تعلق یادداشت کو مضبوط بنانے سے ہے۔ نیند سے کارآمد یادداشت کو پکا کرنے ، اور دن بھر کے دوران اکٹھی کی ہوئی بے کار قسم کی یادداشتوں کو ضائع کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ نیند کا ایک کام مختلف یادداشتوں کے درمیان تعلق تلاش کرنا بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات آپ کو کوئی مسئلہ دن بھر پریشان کرتا رہتا ہے لیکن صبح اٹھنے کے بعد  اس کا حل خود بہ خود ذہن میں آ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ نیند سے جسم کے مدافعتی نظام کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کے دوران زخم زیادہ بہتر طریقے سے مندمل ہوتے ہیں۔

تاہم ان ساری باتوں کے باوجود سائنس دان یہ نہیں بتا سکتے کہ آخر ان سارے کاموں کے  لیے نیند ہی کیوں ضروری ہے ، اور یہ جاگتے میں کیوں نہیں ہو سکتے؟

چاہے نیند کا مقصد جو بھی ہو، اس کا پورا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہر سال ٹریفک کے لاکھوں حادثات ڈرائیوروں کی نیند پوری نہ ہونے کے باعث ہوتے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟