Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اوباما نے نامزدگی قبول کر لی، میک کین پر تنقید

August 29, 2008

Democratic US presidential nominee Barack Obama waves to the crowd on day four of the Democratic National Convention in Denver, 28 Aug. 2008
اوباما اپنی نام زدگی قبول کرتے ہوئے
جمعرات کی شب باراک اوباما نے ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کر لی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر بش  کے آٹھ سالہ دور کی غلطیوں  سے جان چھڑانے کے لیے تبدیلیاں لانا بہت ضروری ہے۔

اوباما کسی اہم جماعت سے صدارتی نام زدگی حاصل کرنے والے اولین سیاہ فام ہیں۔

سینٹر اوباما اور ان کے ساتھ نائب صدارت کے امیدوار جو بائڈن  بس میں  جمعے کے روز ریاست پنسلوانیا  کا دورہ کریں گے جو ان کی مہم میں میدانِ جنگ کی حیثیت رکھتی ہے۔  جمعرات کی شب اوباما نے تقریباً 80 ہزار افراد کے  پر جوش ہجوم سے خطاب کیا اور ایسی تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا  جو ان کے مد مقابل جان میک کین کے  ارادوں کے برعکس تھیں۔

براک اوباما نے اپنی تقریر میں اپنی پالیسیوں کی وضاحت کی اور کہا کہ ان کے حریف میک کین جارج بش کی ناکام پالیسوں ہی پر عمل پیرا رہیں گے۔ 

اوباما نے وعدہ کیا کہ وہ عراق جنگ اور القاعدہ اور طالبان کے خلاف محاذ آرائی کو ختم کریں گے۔انہوں نے محنت کشوں کے ٹیکسوں میں کمی کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ بڑی کمپنیوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ نہیں دی جائے گی اور غیر ملکی تیل پر امریکی انحصار ختم کیا جائیگا۔

ادھر جان میک کین کے ذرائع نے اوباما کی تقریر کو گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اوباما کی نا تجربہ کاری کے سامنے ان کے وعدے بے معنی ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کا کنونشن آئندہ ہفتے  ریاست منی سوٹا میں ہوگا اور اس میں میک کین کو صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟