Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اوباما نے ڈینور میں نئی تاریخ رقم کی


August 29, 2008

Democratic presidential nominee Barack Obama, D-Ill., waves before speaking during the Democratic National Convention in Denver, 28 Aug 2008
اوباما لوگوں کی تالیوں کا جواب دے رہے ہیں
امریكہ كی  دونوں بڑی سیاسی جماعتوں كے امیدوار ہر چار سال بعداپنی  پارٹی كی جانب سے صدارت كے انتخاب كے لیے نامزدگی قبول كرتے ہیں اس لیے عام طور پر اسے سیاسی عمل كا ایك حصہ سمجھا جاتا ہے۔ لیكن جمعرات كو براك اوباما نے جب ڈیموكریٹك پارٹی كے صدارتی امیدوار كی حیثیت سے نام زدگی قبول كی تو اسے سیاسی عمل سے زیادہ تاریخ كے حصےكےطور پر دیكھاگیا كیونكہ اس سے پہلے كسی سیاہ فام فرد كے حصے میں یہ اعزاز نہیں آیاتھا۔
 
  امریكی ریاست كولوراڈو كے شہر ڈینور میں ڈیموكریٹك پارٹی كے كنوینشن كےآخری دن براك اوباما نے اپنی جماعت كی نامزدگی قبول كرنے كے بعد كنونشن سے خطاب كرتے ہوءے صدر بش كی پالیسیوں پر سخت تنقید كی اور كہا كہ بش انتظامیہ امریكہ كو درپیش  معیشت، تعلیم، صحت اور خارجہ امور كے چیلنجز سے نمٹنے میں ناكام رہی ہے۔

ڈیموكرٹك پارٹی  كنوینش كے آخری دن كی كارروائی ایك فٹبال اسٹیدیم میں ہوئی جس كی وجہ زیادہ سے زیادہ لوگوں كو براك اوباما كی تقریر سننے كا موقع فراہم كرنا تھا۔ اوراسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے تقریر كے دوران بار بار تالیاں بجا كر   براك اوباما كی حوصلہ افزائی كی۔ براك اوباما نے اپنے ری پبلیكن حریف جان مكین پر بھی تنقید كی اور كہا كہ ان كی قوتِِِ فیصلہ پر بھروسہ نہیں كیا جاسكتا۔

براك اوباما كے فنِ خطابت كے بارے میں تو شاید كی كسی كو شبہ ہو لیكن جس پہلو پر براك اوباما كے حامیوں اور مخالفین دونوں كی نظریں لگی ہوئی تھیں وہ یہ كہ جس تبدیلی كا نعرہ انھوں نے ڈیموكریٹكس كو دیا ہے وہ محض نعرہ ہے یا اس میں كچھ وزن بھی ہے۔

 مبصرین كے مطابق امریكہ كےاندرونی معاملات، خارجہ پالیسی اور دہشت گردی كے خلاف جنگ، ہر پہلو كے بارے میں براك اوباما نے قابلِ عمل اقدامات كے بارے میں بتایا۔ مثلاً انہوں نے ٹیكسوں میں كمی، لوگوں كو صحت اور تعلیم كی سہولتیں مہیا كرنے سمیت امریكیوں كو درپیش اہم ترین معاملات پر مختصراً اپنے منصوبوں كے بارے میں بتایا۔ خارجہ پالیسی اور دہشت گردی كے خلاف جنگ كے بارے میں اپنی پالیسی كے حوالے سے براك اوباما نے كہا كہ وہ عراق كی جنگ كو ختم اور افغانستان میں القاعدہ اور طالبان كے خلاف لڑائی كو انجام تك پہنچاءیں گے۔      

آءندہ ہفتے ری پبلیكن پارٹی كا كنونشن شروع ہورہا ہے اور اس میں جان میک كین اور ان كے جماعت ڈیموكریٹك پارٹی كی تنقید كا جواب دینے كے ساتھ ساتھ اپنے منصوبوں كے بارے میں بھی بتائیں گے۔

 وائٹ ہاوس كے لیے دوڑ كا باقاعدہ آغاز ہوچكا ہے اوراس سال نومبر میں وہی امیدواروائٹ ہاوس تك پہنچ سكے گا جو امریكی عوام كو یہ باور كرانے میں كامیاب ہوجائے كہ اس كی پالیسیاں امریكی عوام كے مفادات كا تحفظ زیادہ بہتر انداز میں كرسكتی ہے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟