Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دلیر مہندی کا صوفی البم


September 2, 2008

Bismillah
دلیر مہندی کا نیا البم ’بسم اللہ‘
پنجابی پاپ سنگر دلیر مہندی اِن دنوں اپنےپہلے صوفی البم بسم اللہ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ صوفی شاعر قتیل شیفائی اور فراق گورکھپوری کے کلام کے مُرید دلیر مہندی کی اِس نئی البم میں چار نغمے ہیں جو کی صوفی طرز پر گا کر مہندی نے اپنی گائیکی کو ایک نئی پہچان دینے کی کوشش کی ہے۔ مہندی کے نئے البم کا اجراہ دلی کی وزیراعلی شیلادکشت کے ہاتھوں ہوا۔

بولو تارا را را، بے دردی رب، اور سپر ہٹ فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کا ٹائٹل ٹریک گانے والےدلیر مہندی اپنی نئی صوفی البم کے ذریعے لوگوں میں پیار، امن اور قومی یک جہتی کا پیغام پہچانا چاہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میہندی کے نئے صوفی البم کا اجرا ٹھیک اُس دن رکھا گیا جب رمضان کا چاند دیکھ کر مسلمانوں نے روزے رکھنےکی تیاری شروع کی۔

مہندی کے مطابق بھارتی تہذیب ہر کام کی شروعات رب کا نام لے کر شروع کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔آج جب معاشرہ زلزلے، سیلاب اور بم دھماکوں جیسی آفات کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے،ایسے میں خدا کا شکر ہےکہ وہ ہماری حفاظت کر رہا ہے۔ اور اُن کی نئی البم خدا کی اِسی عظمت کو بیان کرتی ہے۔مہندی کو یقین ہے کی اُن کے پاپ گائیکی کے لاکھوں شیدائی اُن کی نئی صوفی البم کو سراہیں گے۔

Daler Mehndi
دلیر مہندی
مہندی کے پہلے صوفی البم بسم اللہ کے ’اللہ ہو’ نغمے کو لوگ بےحد پسند کر رہے ہیں۔ مہندی کی مانیں تو نئے البم کو تیار کرنے کاخیال اُن کے ذہن می ں بس اچانک آگیا۔ آجکل ٹی وی، انٹرنیٹ ہر جگہ دلیر کے صوفی البم کے چر چے ہیں۔ البم کو گو بِنداس اور ڈی ریکارڈز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

یوں تو اب تک صوفی کلام کے لیے لوگ نصرت فتح علی اور عابدہ پروین جیسے لافانی گلوکاروں کو سنتے تھے۔ پاپ سنگر دلیر بھی کسی دن صوفیانہ کلام پیش کریں گے یہ بات شاید بہت کم لوگوں کے تصور میں تھی اور شاید یہی وجہ ہے کہ صوفی البم کو خصوصی طور پر رمضان کے موقعے پر ریلیز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2003ء میں دلیر مہندی کو جیل جانا پڑا تھا اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں سے یہ کہہ کر لاکھوں روپے اینٹھےہیں کہ وہ انہیں مغربی ممالک میں لے جائیں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟