Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالی وڈ کے ستارے امدادی کاموں میں پیش پیش


September 4, 2008

Amitabh Bachchan
امیتابھ بچن مدد کے لیے تیار
بھارتی ہندی فلم انڈسٹری  کی ایک خاص بات یہ ہے کہ جب بھی قدرتی آفات کے وقت ملک کو مالی امداد کی ضرورت پڑی، بالی وڈ کے ستارے امدادی کارروائیوں کے لیے پیسہ اکٹھا کرنے  ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئے۔

بہار میں آئے سیلاب کے قہر سے 30لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ باڑھ کےپانی میں پھنسے غریب اور لاچار لوگوں کی بے بسی کو ٹیلی ویژن پر دیکھ کر امیتابھ بچن  نے اپنے بلاگ کے ذریعے واضح کیا کہ وہ بہار کے بھائیوں اور بہنوں کے لیے امدادی کے کاموں میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

امیتابھ کے مطابق بالی وڈ میں کسی کو ذمےداری لیتے ہوئے اس معاملے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ مدد کب، کیسے اور مالی طور پر کی جائے یا پھر روزمرہ کے استعمال کی چیزیں اکٹھی کی جائیں، ان اہم نقطوں کو ذہن میں رکھ کر خاکہ تیار کرنا ہوگا۔ امیتابھ نے پیش کش کی ہے کہ اگر  اِس فلاحی کام کی ذمےداری کوئی شخص لیتا ہے تو میں مدد کے لیے تیار ہوں۔ امیتابھ فی ا لوقت اپنے’اَن فارگیٹیبل اسٹیج شو‘ کے سلسلے میں پیرس میں ہیں۔

امیتابھ کے علاوہ ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی بھی بہار میں سیلاب سے بگڑتے حالات کو دیکھ کر اتنے پریشان ہوئے کے انھوں نے ریلوے کے  وزیر لالو پرساد یادو سے فون پر گفتگو کرکے بہار کے لوگوں کو بچانے کے لیے ذاتی طور پر مدد کا وعدہ کیا۔

Villagers wade through floodwaters towards safer areas near Saharsa, about 280 kilometers (175 miles) northeast of Patna, India, 02 Sep 2008
بہار میں سیلاب میں گھرے ہوئے لوگ
اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے سنیل شیٹھی نے لائف جیکٹیں اور 26 عدد کشتیاں فوری طور پر بہار روانہ کردی۔ سنیل شیٹھی کی بھیجی گئی کشتیوں سے بہار کے مدھے پورا علاقے میں بچاؤ کا کام جاری ہے۔

فلم ساز پرکاش جھا بھی اداکار شیکھر سومن اور منوج باجپائی کے ساتھ مل کر اِس مشکل وقت میں بہار کے لوگوں تک کسی بھی قسم کی مدد پہنچانے کے لیے پلان تیارکر رہے ہیں۔ اطلاع یہ بھی ہے کہ شتروگھن سنہا ناراض ہیں کہ بالی وڈ کے ستاروں نے بہار کی عوام کے لیےمدد پہچانےمیں کافی تاخیرکردی۔

بھوج پوری فلم انڈسٹری کے اداکار وں کوبھی شکایت ہے کہ اگر کسی ترقی یافتہ ریاست یا ملک میں اِس صدی کا دل دہلا دینے والا سیلاب آتا تو بالی وڈ کافی پہلے مدد کے لیے دوڑ پڑتا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟