Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دلیپ کمار کی واپسی


September 8, 2008

Dilip Kumar and Vyjayanthimala in Madhumati
دلیپ کمار فلم مدھومتی میں
شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار دس سال کے طویل عرصے تک فلمی پردے سے دوررہنے کے بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی آ رہے ہیں۔ بالی وڈ کے نامور فلمساز سبھاش گھئی نے یہ بیان دے کر ہندی فلم انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑا دی کہ وہ بہت جلد گزرے زمانے کے ٹریجیڈی کنگ دلیپ کمار کو لے کر ایک فلم بنائیں گے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار آخری مرتبہ 1998ء میں ریلیز ہوئی فلم ’قلعہ‘ میں نظر آئے تھے۔ اب دس سال کے وقفے کے بعد سبھاش گئی نے 86 سالہ دلیپ کمارکو اپنی فلم میں کام کرنے کے راضی کر لیا ہے۔ دلیپ کمار اِس سے قبل سبھاش گئی کی تین فلمیں وداھاتا، کرما اور سوداگرمیں کام کرچکے ہیں۔ بقول گھئی تقریبا دو سال سے وہ دلیپ کمار جیسے عظیم فنکار کو اپنی نئی فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش میں جٹے ہوئے تھے۔

سبھاش گھئی کو امید ہے کہ اس سال دسمبر تک فلم کا اسکرپٹ تیار ہو جائے گا جب کہ فلم کی عکس بندی اگلے سال شروع ہوگی۔ فلم کے نام پر اب تک کو ئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ہندی فلم انڈسٹری کو جگنو، انداز، دیدار، دیوداس، مغلِ اعظم، مدھومتی، نیا دور، گنگا جمنا، رام اور شیام اور شکتی جیسی کئی بہترین فلمیں دینے والے دلیپ کمارکی اداکاری کے مداح بڑی بے چینی سے اُن کی فلموں میں واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سبھاش گھئی کی نئی فلم ایک ہلکی پھلکی کہانی پر مبنی ہوگی اور اس  میں دلیپ کمار اہم کردار اد ا کریں گے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟