Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستان اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوج کو آنے کی اجازت نہیں دے گا: حسین حقانی

September 15, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Hussain Haqqani
امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی
امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔  ان کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کاایک اہم اتحادی ہے اور اس نے اس جنگ میں کسی بھی ملک سے زیادہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔

حسین حقانی کا کہناتھا کہ پاکستان افغانستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اپنے اس ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔  صدر آصف زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں افغان صدر کی شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ نئی جمہوری حکومت اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لیے سنجیدہ ہے۔

پاکستانی سفیر نے وائس آف امریکہ کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دہشت گردی کا مؤثر طورپر مقابلہ کرنے کے لیے ہر فریق کو اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔  انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ، نیٹو اور افغانستان پر بھی اس سلسلے میں ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔  دہشت گردوں سے نمٹنا صرف تنہا پاکستان کا ہی ذمہ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر اعتماد اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نظام میں بہتری لاکر اس مسئلے سے مؤثر طور نمٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے علاقے میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی خود کرے گا  اور امریکہ ، نیٹو اور افغانستان کو چاہیے کہ اپنی سرحد کی جانب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو وہ خود کنٹرول کریں۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟