Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی امریکی حکمت عملی سے مسائل میں اضافہ ہوگا: تجزیہ کار

September 15, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Pak US

وائس آف امریکہ کے اردو ٹیلی وژن شو خبروں سے آگے میں تجزیہ کار صادقین مرزا اور فل برائٹ سکالر عمران علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی نئی حکمت عملی سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے خطے میں امریکہ کے خلاف جذبات مزید بھڑکیں گے اور مسائل میں اضافہ ہوگا۔

عمران علی کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  نئی حکمت عملی اصل میں بش انتظامیہ کی جانب سے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوار جان مک کین کو کامیابی دلانے کی ایک کوشش ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں جان مک کین یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے اندر امریکہ کی جانب سے کسی فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔  مگر بش انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں میزائل حملے اور ہیلی کاپٹر سے فوجی اتار کر کارروائی کے نتیجے میں سینٹر مک کین  کے لیے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔  عمران علی کا کہنا تھا کہ بش انتظامیہ کو ، جن کا اقتدار ختم ہونے میں اب بہت ہی کم وقت رہ گیا ہے، نئی آنےوالی انتظامیہ کے لیے ایسے مسائل چھوڑ کر نہیں جانے چاہیں جن کے سلجھانے میں انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے۔

صادقین مرزا کا کہناتھا کہ افغانستان سے ملحق قبائلی علاقوں میں امریکہ کی جانب سے از خود فوجی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد نہیں ملے گی۔  ایسے اقدامات سے ایسے  فوری فوائد حاصل ہونے کی بھی کوئی توقع نہیں ہے جو امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ انتظامیہ کی مدد کرسکیں۔  ان کا کہناتھا کہ کوئی ملک بھی تنہا اپنے طور پر اس مسئلے سے نہیں نمٹ سکتا۔  سب فریقوں کو ایک طویل مدتی منصوبے کو آگے بڑھنا ہوگا اور علاقے کی ثقافت، روایات اور تاریخ کو سامنے ر کھ کر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟