Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

صدارتی امیدوار جان مک کین کی مقبولیت میں اضافہ


September 16, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

U.S. Sen. John McCain and Alaska Gov. Sarah Palin stand on stage on day three of Republican National Convention in St. Paul, Minnesota, 03 Sep 2008
  جان مک کین اور سارا پالن
ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد صدارتی امید وار براک اوباما کی وائٹ ہاوس کے لیے ایک طویل عرصے تک قائم رہنے والی برتری اب ختم ہو گئی ہے۔  نئے اعدادوشمار ووٹروں کے حلقوں میں  ری پبلیکن  امیدوار جان مک کین کوڈیموکریٹک امیدوار اوباما کے برابر دکھا رہے ہیں بعض علاقوں میں  انہیں اپنے حریف پر برتری حاصل ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت آئی جب جان مک کین نے امریکی  سیاست کے ایک نئے چہرے اورااسکا کی گورنر  سیرا پیلن کو اپنی نائب صدر کے لیے منتخب کیا۔

عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جان مک کین اس طویل برتری کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو براک اوباما کو ان پر حاصل تھی۔

ملکی میڈیا کی طرف سے کئے جانے والے جائزوں میں مک کین کی مقبولیت اوباما کے مساوی  اور کچھ میں ان سے زیادہ ہے۔  اور ایک پول کے مطابق ایک دم 20 پوانٹس حاصل کرنے کی بڑی وجہ سفید فام خواتین کا مک کین کی مہم  میں دلچسپی ہے۔  اس کی ایک اہم وجہ جان مک کین  کی جانب سے الاسکا کی گورنر سیرا پیلن کو اپنی نائب کے طور پر منتخب کرنا ہے۔  اس تبدیلی نے انتخابی مہم کو ایک بار بھر بہت دلچسپ بنا دیا ہے۔ ڈیوڈ پال  پولیٹیکو ڈاٹ کام میں تجزیہ کار ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ریپبلیکنز کی مہم میں اب وہ جوش و جزبہ آگیا ہے جو پورے 2008 میں نہیں تھا۔

مکین اور پیلن نے کانگریس کے فنڈز میں کمی لانے کی بات کر کے عوام کی ایک اور خواہش پر پورا اترنے کا اشارہ دے دیا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ جیت گئے تو حکومت کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ان کی بنیادی ترجیحات میں ہو گا۔

جان مک کین  اور پیلن، سینیٹر  اوباما پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے سینٹ میں ہوتے ہوئے اپنی ریاست کے لیے تقریبا ایک ارب ڈالرز کی غیر ضروری رقم لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب  سیرا پیلن الاسکا کے قصبے وسیلا کی میئر تھیں تو اتفاق سے انہوں نے 6,700 افراد کی آبادی پر مشتمل قصبے کے لیے واشنگٹن سے دو کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومتی سطح پر غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کی بات انتخابی مہم میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں کے لیے بہت اہم ہو چکی ہے اور دونوں پارٹیاں تبدیلی لانے کے دعوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر شدید تنقید بھی کر رہی ہیں۔

پیر کے روز وال سٹریٹ کی بڑی خبر لیہمن برادرز کے دیوالیہ ہونے اور میرل لینچ کو بینک آف امریکہ کی طرف سے خریدے جانے پر دونوں امیدواروں نے کہا کہ وہ عوام کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے بہتر حکمتِ عملی لائیں گے۔  یاد رہے کہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیےجان مک کین ٹیکسز کو کم کر کے نئی ملازمتیں لانے اور ملک کے اندر ڈرلنگ کی بات کر کے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔  جبکہ اوباما کی انتخابی مہم سیرا پیلن اور جان مک کین کے بارے میں کہتی ہے کہ یہ صدر بش کی معاشی پالیسیز کو جاری رکھیں گے۔

اب سے ٹھیک سات ہفتے بعد 4 نومبر کو انتخابات ہو نے ہیں۔ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری  کی جانب سے شائع کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق عوامی جائزوں میں مکین اور اوباما کے برابر ہو نے کی وجہ سے ٹیلیوژن اور انٹرنیٹ کے اشتہاروں پر خرچ کی جانے والی رقم گزشتہ انتخابات کی مہم سے دوگنی ہو چکی ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟