Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سمندری طوفانوں میں شدت کی وجہ گلوبل وارمنگ ہوسکتی ہے


September 18, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Cyclone

ہری کین آئیک جسے ماہرین نے ایک ،خوفناک بلا، قرار دیا ہے ، وہ اس سال ایٹلانٹک میں آنے والا تیسرا بڑا سمندری طوفان تھا۔


ریاست فلوریڈا کی سرکاری یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنس دانوں نے رسالے نیچر میں لکھا ہے کہ یہ طوفان زیادہ شدید رہا۔  ان کا یہ جائزہ پچھلے پندرہ سال کے دوران آنے والے 200 طوفانوں کی سٹیلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر اور دوسرے اعداد وشمار پر مبنی تھا۔  اس رپورٹ کے مصنف جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے جوڈتھ کری نے سمندری طوفان کی شدت میں اضافے کی وجہ گلوبل وارمنگ کو قرار دیا جس کے باعث سمندر کا درجہ حرارت بڑھ چکاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 25 برسوں میں ہمیں بہت سے غیر معمولی واقعات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بہت سے ایسے ماہرین بھی موجود ہیں جواس نظریے کو قبول کرنے کےلیے تیار نہیں ہیں کہ  سمندری طوفانوں میں شدت کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔  لیکن اس سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروفیسر جیفری ہیلورسن کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ طوفانوں میں شدت کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔

ہری کین کا آغاز کیسے ہوتا ہے ، پروفیسر جیفری کہتے ہیں کہ سمندر کا گرم پانی ہری کین کے لیے ایندھن کے طورپر کام کرتا ہے۔  پانی گرم ہونے سے بخارات بلند ہوتے ہیں جو بلندی پر جاکر ٹھنڈے پڑجاتے ہیں اور  ان سے خارج ہونے والی حرارت طوفان کی طرف چلی جاتی ہے۔  اس طرح یہ انرجی کا سمندر سے فضاء کی جانب سفر ہے۔ پانی جتنا گرم ہوگا ، اتنے ہی زیادہ بخارات بنیں گے۔  اس طرح یہ بخارات ایندھن کا کام کرتے ہیں۔  بخارات زیادہ ہوں گے تو انجن بھی تیز چلے گا۔ آپ اس کی مثال اس طرح لے سکتے ہیں کہ اعلیٰ معیار کے پٹرول سے انجن زیادہ بہتر چلتا ہے۔

کرس لینڈسی کا تعلق ہری کین سینٹر سے ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہری کین کا گلوبل وارمنگ سے تعلق بہت ہی معمولی ہے۔  ان کا کہنا تھاکہ سمندری طوفان کے زیادہ شدید ہونے کاتعلق آب و ہوا میں ہونے والی تبدیلی اور موسمیاتی چکر ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟