مسلمانوں کا امریکہ کے پہلے سیزن کی آخری قسط پیشِ خدمت ہے۔
عمران صدیقی پہلے ہی آپ کی ملاقات امام جوہری سے کروا چکے ہیں، اس قسط میں تفصیل سے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
لیکن اس قسط میں یہ بتایا گیا ہے کہ امریکہ جیسے سیکولر معاشرے میں ایک امام کی اصل اہمیت کیا ہے، اور وہ کونسے عوامل ہیں جو امام جوہری کو ایک ہمہ گیر شخصیت اور 21ویں صدی کا امام بناتے ہیں۔
امام جوہری نیو یارک میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ بچپن سے ہی اُن کے اندر یہ جذبہ تھا کہ انسانیت کے لیے کچھ کر دکھایا جائے۔