Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ میں بچوں کی پرورش ایک مہنگا ترین کام ہے


September 22, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

family picture of Susan, Jason, and first baby

امریکہ میں بچوں کی پرورش ایک مہنگا کام ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے اندازے کے مطابق ایک بچے کی کالج گریجویشن تک  پرورش پر  ایک متوسط آمدنی کے خاندان کا دو لاکھ ڈالرز سے زیادہ   کا خرچ آتا ہے

ایک بچے کی پیدائش سے  بڑھ کر والدین کے لیے خوشی کی کوئی اور بات نہیں ہوتی مگر  کچھ  ہی چیزیں والدین پر اس سے  زیادہ معاشی بو جھ کا باعث بنتی ہیں۔ امریکی محکمہ زراعت  کا اندازہ ہے کہ  ایک بچے کی اٹھارہ سال تک پرورش پر ایک متوسط خاندان کا بیس لاکھ چالیس ہزار تک کا خرچ آتا ہے۔ 

یوکرین سے آکر امریکہ آباد ہونے والی اوگلا ریزہک ایک مالیاتی ماہر ہیں۔ وہ خاندانوں کو سب سے پہلے  کسی  غیر متوقع صورت حال  کے لیے منصوبہ  بندی  کا مشورہ دیتے ہوئے ،والدین میں سے  کسی ایک  کی موت کی صورت میں  مالی  سیکیورٹی کے لیے  لائف انشورنس خریدنے یا اپ گریڈ کرنے کا کہتی ہیں۔  
 
 وہ کہتی ہیں کہ نجانے لوگ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ میرے تجربے میں کئی کیسز ایسے ہیں جب  لوگوں  کو ایسا نہ کرنے پر  پچھتاوا ہوا۔

ہیلتھ کئیر ریسرچ کی ایجنسی کے اندازے کے مطابق  ایک حاملہ خاتو ن کی  دیکھ بھال اور اسپتال کی فیسوں پر اوسطاً سات ہزار ڈالرز کا  خرچ آتا ہے۔ بہت سے مالیاتی ماہر ان  اخراجات  کی ادائیگی کے لیے   ایک ہیلتھ بجٹ بنانے کی تجویز بھی دیتے ہیں۔ کئی نئے  والدین اس بات پر حیران  ہیں آجکل بچوں  کو کس قدر مہنگی چیزوں کی ضرورت پیش آتی ہے جیسے  کار کا خصوصی سیٹ ،  پنگھوڑا ، بچہ گاڑی اور کپڑے وغیرہ۔ اخراجات میں بچت  کے لیے  بہت سے والدین استعمال شدہ چیزیں  مل کر  استعمال کرنے کے لیے  نیٹ ورک بنا لیتے ہیں۔ 

بک کہتی ہیں کہ میری بہنوں کے بچے میرے بچوں سے بڑے ہیں۔  انہوں نے ہمیں ان کے کچھ کھلونے دیئے پھر یہاں علاقے میں ممی سیل لگتی ہے جو بڑی فائدہ مند ہوتی ہے۔

بک اور برینڈن دونوں ہی اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے پہلے  کام کرتے تھے۔ بعد میں دونوں میں سے ایک کو   گھر میں رہ کر  بچے کی نگہداشت یا پھر  اس کے لیے کسی ڈے کئیر  کا انتظام کرنے کا فیصلہ کرنا تھا۔ آمدنی  کے مختلف لیولز کے مدنظر ڈے کئیر کے اخراجات مختلف ہوسکتے ہیں۔ بچوں کی دیکھ بھال کی ایک قومی تنظیم  اور ریفرل ایجنسیز کے اندازوں  کے مطابق ڈے کئیر پر سالانہ چودہ ہزار ڈالرز  تک خرچ آسکتا ہے۔ ملازمہ  رکھنا اس سے بھی مہنگا پڑتا ہے۔

بک اوربریڈن کہتے ہیں کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں۔  ہماری خاصی فیملی یہاں پر ہے۔  میری والدہ ، میرے بھائی ، بہنیں۔ تو ہمیں ان سے خاصی مدد ملتی ہے۔ 

لیکن تمام معاشی خبریں ہی  منفی نہیں۔  ریزک کے خیال میں امریکی  حکومت  والدین کو ٹیکسوں  میں  کئی طرح کی چھوٹ دیتی ہے جیسے بچے کی نگہداشت کے لیے ٹیکس کی چھوٹ  اور سترہ سال سے کم عمر ہر بچے کے لیے چائلڈ ٹیکس کریڈٹ۔  
ریزک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس واپس کرکے والدین کی مدد کرتی ہے۔ عموماً یہ رقم چھ ہزار ڈالرز فی بچہ سالانہ  ہوتی ہے۔

خاندان کی پرورش  کو زندگی  کے  لطف انگیز ترین تجربات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔  کئی مالیاتی تجزیہ کار   خبردار کرتے ہیں کہ  مناسب منصوبہ بندی کے بغیر آپ کی  یہ خوشی  نئے آنے والے بچے کے لیے  آگے چل کر  معاشی چیلینجز کا باعث بھی بن سکتی  ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟