Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

خواتین کے حقوق اور تحفظ  کی کوششیں  ابھی تک بارآور ثابت نہیں ہوسکیں


September 23, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

A displaced Sudanese woman carries her sons in the Otach Displaced Persons camp in the city of Nyala in Sudan's strife-torn Darfur region, 22 Feb 2007
     سوڈان کی ایک مہاجر خاتون
یونی فیم کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین کی اقتصادی بہتری اور  سیاست، صحت اور معیشت کےحوالے سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیےحکام اور عہدے داروں کی پالیسیوں اور ان پر عمل درامد کے طریقوں کو  ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون اس رپورٹ کی اشاعت کے بارے میں  کہتے ہیں کہ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اس رپورٹ کے تعارف  کو ایک  نیک شگون سمجھنا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ زچہ و بچہ کے شعبے کو بے تحاشہ مشکلات درپیش ہیں اور یہیں سب سے کم ترقی واقع ہوئی ہے۔  زچہ و بچہ کے شعبے کو بے تحاشہ مسائل کا سامنا ہے۔  لیکن ان  کا حل بھی صاف ظاہر ہے۔  ان مسائل  کا مقابلہ کرنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی طرح  ترقی پزیر ممالک میں بھی حاملہ خواتین کی صحت پر  مزید توجہ دینی چاہیے۔ 

یونی فیم کی این مری گوتز نے یہ رپورٹ تحریر کی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو ممکن ہے کہ اقوام متحدہ نے 2015 کے لیے جو اہداف مقرر  کیے ہیں، وہ پورے نہ ہو پائیں۔  ان اہداف  میں غربت  اور  وبائی امراض کا مقابلہ کرنا بھی شامل ہیں۔ 

وہ کہتی ہیں کہ یہ تمام مقاصد ایک ہی نظریے پر مبنی ہیں۔   یعنی افلاس اور بھوک کا خاتمہ کرنے، اقتصادی بہتری عمل میں لانے اور نومولود بچوں اور حاملہ خواتین کی شرح اموات میں کمی لانے کے لیے خواتین کو خود مختار بنانا بہت ضروری ہے۔  کیونکہ خواتین عموما اپنی کمائی اپنے خاندان  اور اپنی کمیونٹی پر صرف کرتی ہیں۔ 

حکام اور عہدے داروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے فوائد کے موضوع پر اقوام متحدہ کی اس سماعت میں بھارت کے تین سرگرم کارکنوں نے سامعین کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔  راجستھان میں ان کا گروپ ملک بھر میں ،رائیٹ ٹو انفارمیشن لا ء، منظور  کرانے میں کامیاب رہا۔  انہوں نے کٹھ پتلیوں کی مدد سے اپنے دیہاتوں میں ہونے والی میٹنگز کی مثال دی۔ 

یونی  فیم کی رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کے شعبے میں ترقی واقع ہوئی ہے۔  اس کے علاوہ اس رپورٹ میں خواتین کے خلاف تشدد کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، اور لایبیریا میں ہنگاموں کی روک تھام کے لیے بھیجے جانے والے  آل ویمن پولیس یونٹس جیسے مزید یونٹس قایم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟