Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی سیاست میں پاکستانی امریکن فعال کردار ادا کررہے ہیں


September 25, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

150_Jim_gilmore
جم گلمور
اب جب کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات بہت قریب آچکے ہیں، سب کی نگاہیں اس پر مرکوز ہیں۔  کچھ لوگ اس سے ہٹ کر بھی کام کررہے ہیں۔  اور یہ کام ہورہا ہے ریاست ورجینیا میں خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر۔  جم گلمور اس نشست کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور ورجینیا کی پاکستانی کمیونٹی انہیں اپنی اہمیت کا احساس دلارہی ہے۔

گلمور کہتے ہیں کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ مکمل طورپر امریکی سیاست میں شامل ہیں۔  ہمیں اس کمیونٹی پر بہت فخر ہے۔  میں یہاں ایک سپورٹر کے گھر پر ہوں جو فنڈز اکھٹے کررہے ہیں۔  یہ فنڈز میری انتخابی مہم کے لیے ضروری ہیں تاکہ میں امریکی سینٹ میں پہنچ سکوں۔

جم گلمور 1998 سے 2002 تک ورجینیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود فنڈ ریزنگ کی مہم میں پیش پیش ہیں۔  ان کاکہنا ہے کہ ان فنذریزنگ کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ منتخب نمائندہ جب ایوان میں بیٹھتا ہے تو اس کمیونٹی اور ان کے ملک کے بارے میں پیش ہونے والے بلز اور پالیسیوں پر ان کے حق میں بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے۔

اس موقع پر جم گلمور نے کہا کہ میرے حریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے مگر میں ایک مملکت کے طورپر پاکستان کی مخالفت نہیں کروں گا۔  میں یہ جانتا ہوں کہ ہمیں ان کی مخالفت کرنی چاہیے جن کی مخالفت  امریکہ اور پاکستان کررہے ہیں۔  یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔  ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔  مگر ہمیں یہ اقدام پاکستانی کی حکومت اورپاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کرکرنا چاہیے۔

پاکستانیوں کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کا ثبوت جم گلمور نے اپنی گورنری کے دور میں بھی فراہم کیا ہے۔  حنیف اختر کہتے ہیں کہ کمیونٹی کی سطح پر فنڈ زیزنگ کا انعقاد امریکہ کے سیاسی نظام کا حصہ ہے اور سینٹ او ر کانگریس میں اپنے حقوق اور مطالبات کے لیے آواز اٹھانے کا ذریعہ بھی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟