ہالی ووڈ کے شہرہ افاق اداکار پال نیومین کا 83 سال کی عمر پانے بعد انتقال ہو گیا۔
نیو مین 60 برسوں تک فلمی دنیا ست وابستہ رہے اور 50 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ انہیں اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے 10 بار نامزد کیا گیا اور 1986 میں انہیں’ دی کلر آف منی‘ پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ ایک ہمہ جہت اداکار تھے، لیکن ان کی زیادہ تر شہرت باغیانہ کردار ادا کرنے کے سلسلے میں ہوئی۔
پال نیومین نے 1958 میں اپنی ایک ہم عصر اداکارہ جوان وُڈورڈ سے شادی کی اور ان دونوں نے ’دی لانگ ہاٹ سمر‘ نامی فلم میں کام کر کے خاصی شہرت کمائی۔
ان کی زندگی کا سب دلچسپ منافع بخش تجربہ وہ تھا جب انہوں نے 1982 میں خوراک کی ایک کمپنی قائم کی اور اس سے تقریباً 25 کروڑ ڈالر منافع کمایا، جو سب کا سب انہوں نے فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کو دے دیا۔