Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مہندر کپور کی یاد میں:’چلو اک بار پھر سے اجنبی۔۔۔‘


September 29, 2008

Mahendra Kapoor
مہندر کپور
بالی وڈ کے نامور گلوکارمہندر کپور کا سنیچر کی شام ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےانتقال ہوگیا۔  74 سالہ کپور کو حال ہی میں مہاراشٹر حکومت نے لتامنگیشکر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ محمد رفیع، کشور کمار،مکیش جیسے چوٹی کےگلوکاروں کے درمیان بھی مہندر کپور کی آواز بالی وڈ میں اپنا ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب ہوئی۔مہندر کپور کی آواز میں فل میں پکار کا سپر ہٹ نغمہ ’میرے دیش کی دھرتی سونا اُگلے ‘ان کے کامیاب فلمی سفر میں میل کاپتھر ثابت ہوا۔ اس گانے کے لیے انھیں نیشنل فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

پنجاب کے امرتسر شہر کےمہندر کپور کو فلموں میں گانے کے لیے پہلا بریک موسیقار سی رام چندرا نے فلم ’نورنگ‘ میں دیا۔ پھر کیا تھا محمد رفیع کو اپنا استاد ماننے والےمہندر کپور نے فلم ساز وی شانتا رام کی فلم میں اپنا پہلا گانا ’آدھا ہے چندرما رات آدھی‘ اتنی محنت اور لگن سے گایا کہ بالی وڈ اور سنیمابینوں نے ان کی آواز کو نوٹس کیا۔

ساٹھ کی دہائی میں مہندر کپور، ساحر اور موسیقار روی کی تکون نے یکے بعد دیگرے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ فلم ’گمراہ‘ کا یہ گانا لوگ آج بھی گنگناتے ہیں، ’چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں۔‘

مہندر کپور کے فلمی کیرئیر کو سنوارنے میں بی آر چوپڑا کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ فلم دھول کا پھول کے مقبول گانے ’تیرے پیار کا آسرا چاہتا ہوں ‘ نے لوگوں کومہندر کپور کی جادوئی آواز کا دیوانہ بنا دیا۔ فلم گمراہ،ہمراز  اور روٹی کپڑا اور مکان  میں بہترین گائیکی کے لیےمہندرکپور کو فلم فئیر ایواڈز بھی دیے گئے۔ تقریبا پانچ دہائیوں میں پھیلے گائیکی کے سفر میں مہندر کپور نے 25 ہزار سے زائد نغموں کواپنی آواز دی۔

ہندی فلم انڈسٹری کےعلاوہ مراٹھی فلموں میں بھی مہندرکپور کا بول بالا تھا۔ نامور مراٹھی اداکار دادا کونڈ کے کی تمام فلموں کے نغمےمہندر نے ہی گائے۔ بھارتی حکومت نے اُنھیں پدم شری کا خطاب دے کر ان کی گائیکی کے فن کو سلام کیا۔ بھارت کے وزیراعظم اور صدر سمیت پورا ملک اِس ان مول گلوکار کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟