سوڈان اور برما کے بحرانوں کو حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں : نوبیل انعام یافتہ شخصیات
September 30, 2008
سوڈان کی ایک فلاکت حال فیمیلی
نوبیل انعام یافتہ شخصیات اور ایک سرگرم کارکن اداکارہ میا فیرو پر مشتمل ایک گروپ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے دو سنگین ترین بحرانوں کے بارے میں ہیں ، یعنی برما اور سوڈان کا دار فر کے علاقے کے بحران ۔
نوبیل انعام یافتہ خواتین کے گروپ کی پیر کی اس رپورٹ میں بین الاقوامی تنظیموں مثلاً اقوام متحدہ، افریقی یونین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان بحرانوں کے حل کے لیے مزید اقدامات کریں۔
جوڈی ولیمز نے، جنہوں نے بارودی سرنگوں کے خلاف اپنی مہم پر 1997 میں نوبیل انعام حاصل کیا تھا، کہا ہے کہ آسیان کو برما سے عمارتی لکڑی اور قمیتی پتھر خرید کر وہاں کے فوجی حکمرانوں کی مدد کرنے کی بجائے انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے برما پر مزید دباؤ ڈالنا چاہیے۔
ولیمز نے کہا کہ بین الاقومی اداروں کوانسانوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے قائل کرنے کے لیے ان پر مزید دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔