Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اکشے کمار گلوکاری کے جوہر دکھائیں گے


October 1, 2008

Akshay Kumar
اکشے کمار فلم چاندنی چوک ٹو چین میں
سنجے دت، عامر خان ، گوندا، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، سلمان خان اور فرحان اخترمیں ایک بات جو یکساں ہے وہ یہ کہ اِن تمام بالی وڈ کے ستاروں نے گلوکاری کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزمائی ہے۔ اور اب اِس فہرست میں بہت جلد اکشے کمار کا نام بھی جڑنے والا ہے۔ فلم ساز نکھل اڈوانی کی نئی فلم "چاندنی چوک ٹو چین" کا ٹائٹل ٹریک خود اکشے کمار اپنی آواز میں گائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نئی فلم خود بالی وڈ کے کھلاڑی نمبر ون اکشے کی اصل زندگی سے متا ثر ہو کر بنائی جارہی ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب اکشے کسی فلم کے لیے باقاعدہ پورا ایک نغمہ اپنی آواز میں گائے گے۔ اِس سے قبل اکشے نےفلم "سنگھ از کنگ" کے لیے تھوڑا بہت ریپ اپنی آواز میں گنگنایا تھا۔ تاہم چاندنی چوک ٹو چین فلم میں پہلی بار اکشے کمار پاپ گروپ ریدھم ڈھول باز کے ساتھ ایک پورا ہندی گانا اپنی آواز میں گائیں گے۔

فلم چاندنی چوک ٹو چین میں اکشے کے ساتھ دیپیکا پڈوکونے ہیں۔ اسی ماہ اکتوبر میں اکشے گانے کو اپنی آواز میں ریکارڈ کریں گے۔ اور فلم میں بھی اس گانے کو اکشے کمار پر ہی فلمایا جائے گا۔ فلم چاندنی چوک ٹو چین اگلے سال کے اوائل میں ریلیز ہوگی۔

  واضح رہے کہ کہ اکشے کمار کی اصل زندگی فلم انڈسٹری جوائن کرنے سے قبل کافی اتار چڑھاؤ سے دوچار تھی۔ آج بھلے ہی بالی وڈ کا یہ سپر ایکشن ہیرو ایک فلم کے لیے کروڑوں روپیے لے رہا ہے، پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب اصل زندگی میں دو روٹی کمانے کے لیے اکشے نے ہانگ کانگ میں ویٹر کی نوکری کی۔ اور اپنی زندگی کے اسی سچ کو اکشے فلم چاندنی چوک ٹو چین کے ذریعے لوگوں سے روبرو کرائیں گے۔

ہندی فلم انڈسٹری میں بنا کسی گاڈفادر کے شہرت کی بلندیوں کو چھو کراکشے نے ثابت کر دیا کہ محنت اور لگن سے کیا گیا کام ہمیشہ بہتر نتیجے دیتا ہے۔ اکشے نے ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
کلنک کا ٹیکہ ہٹانے کی قیمت
بنگلا دیش میں انتخابات کی نئی تارخ کا اعلان
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟