Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بلوچستان میں تین ماہ میں عزت کے نام پر قتل کے 24واقعات ہوئے ہیں: عورت فاؤنڈیشن


October 4, 2008

Woman

ایک غیر سرکاری تنظیم عورت فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مشرقی اضلاع نصیر آباد اور جعفر آباد میں تین ماہ سے کم عرصے کے دوران عزت کے نام پر قتل کے 24واقعات ہوئے ہیں۔

اِن واقعات میں، 24خواتین اور 11مردوں کو ہلاک کیا گیا۔

تنظیم کے عہدے دار علا الدین خلجی نے بتایا کہ یہ واقعات علاقے میں خاندانی ناموس کے نام پر پانچ خواتین کو مبینہ طور پر زندہ درگور کرنے کے مشہور واقعے کے بعد پیش آئے ہیں۔

اُن کے بقول، یہ اعداد و شمار مقامی ذرائع ِ ابلاغ اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ذریعے اُنہیں حاصل ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، ’اطلاعات کے  چار ذرائع ہیں۔ ہمارے پاس ڈیٹا پولیس ذرائع سے ہمارے پاس آتا ہے۔ دوسرا ہمارے پاس میڈیکو لیگل ہے۔ تیسرا ہمارے پاس دارالامان وہاں پر بھی خواتین کے بیشتر کیس آتے ہیں اور چوتھا اہم ذریعہ اخبارات سے ہمیں تفاصیل ملتی ہیں جس میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ کیس ہوتے ہیں۔ مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر صادق عمرانی نے ان واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدکاری کے نام پر قتل بلوچ روایات کا حصہ ہیں جو صدیوں سے چلا آرہا ہے۔

واقعات کے دو پہلو ہیں، ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہاں پر جو پرانا قبائلی نظام چلا آرہا ہے وہ  پاکستان سے پہلے، بلکہ سات سو برس پہلے سے مروجہ ہے، اِس میں روایات چلی آ رہی ہیں

تاہم علاقے کی پولیس انتظامیہ سےاِس بارے میں رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ اس سال 14جولائی کو نصیرآباد کے علاقے بابا گوٹھ میں پانچ خواتین کو عزت کے نام پر قتل کیا گیا تھا جن میں دو کی لاشیں برآمد کی گئیں اور قتل کے الزام میں 11افراد کو گرفتار کیا گیا۔

نئے واقعات کے بارے میں علاقے کے مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟