Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

’تیری یاد آ گئی، سو چراغ جل گئے‘ ۔۔۔ مسعود رانا کی یاد میں

October 5, 2008

Masood Rana
مسعود رانا
چار اکتوبر کو ہر دل عزیز گلوکار مسعود رانا کی 13ویں برسی منائی گئی۔ ان کا انتقال 1995ء میں ہوا تھا۔
مسعود رانا کا تعلق سندھ سے تھا۔ انھوں نے ریڈیو حیدرآباد سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔ کراچی میں ان کی دوستی گلوکار اخلاق احمد اور اداکار ندیم سے ہو گئی۔ تاہم یہ بابا جی اے چشتی کی نگہ گہرشناس تھی، جس نے مسعود رانا کی آواز میں چھپے جوہر کو پرکھ لیا۔ بابا نے انھیں فلمی دنیا سے متعارف کروایا۔  1962ء میں مسعود رانا کو فلم میں گانے کا موقع ملا۔ ان کا پہلا گانا تھا ’مشرق کی تاریک فضا میں نیا سویرا پھوٹا ہے۔‘ تاہم انھیں صحیح معنوں میں ملک گیر شہرت فلم بنجارن سے ملی، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ ’پاکستانی رفیع‘ کی حیثیت سے مشہور ہو گئے۔

رفیع کی طرح مسعود رانا بھی ہر قسم کے گانے گانے میں مہارت رکھتے تھے۔ ہلکے پھلکے رومانٹک گانے ہوں، المیہ دھنیں ہوں، شوخ گانے یا پھر لمبی تانیں، مسعود رانا ہر مرحلے سے خوبی سے گزرتے تھے۔ موسیقار خاص طور ایسے مشکل گانے ان سے گواتے تھے جن میں بہت اونچے سروں میں گانا پڑتا تھا۔
مسعود رانا کے چند یادگار گانے مندرجہ ذیل ہیں:

تیری یاد آ گئی، غم خوشی میں ڈھل گئے

جھوم اے دل وہ میرا جانِ بہار آئے گا

تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں

ٹانگے والا خیر منگدا

مجھے چھوڑ کر اکیلا

سجناں نے بوہے اگے چق تان لئی

مسعود رانا اپنے لاکھوں چاہنے والوں سے 1995ء میں ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے لیکن ان کی یادوں کے چراغ موسیقی کے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ روشن رہیں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟