Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کی تردید کردی

October 7, 2008

Afghanistan Presidential spokesman Humayun Hamidzada at Kabul news conference, 07 Oct 2008
افغانستان کے صدارتی ترجمان ہمایوں حمیدزادہ
افغان حکومت نے اِن رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ سابق طالبان عہدے داروں کے نمائندوں نے گذشتہ ماہ کے آخر میں افغان حکومت کے عہدے داروں سے ملاقات کی تھی، جو سعودی عرب کے شاہ کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کا حصہ تھا۔

صدارتی ترجمان ہمایوں حامد زادہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر کرزئی نے شاہ عبداللہ سے اس نوعیت کی بات چیت کا اہتمام کرنے کی درخواست کی تھی تاہم اُس پر اب بھی عمل نہیں ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت حزبِ مخالف اور افغان عوام اور حکومت کے خلاف لڑنے والے افراد میں سے کسی کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ لیکن اب تک ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

علاقے کی میڈیا رپورٹوں میں طالبان کے ایک ترجمان کے حوالے سے بھی بات چیت کی تردید کی گئی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ عراق کی طرح افغانستان میں بھی طویل المیعاد کلیدی تصفیوں میں سے ایسے افراد کے ساتھ افہام و تفہیم ہے جو حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

سی این این نے پیر کو اطلاع دی تھی کہ سعودی شاہ عبداللہ نے 11 طالبان مندوبین اور افغان حکومت کے دو عہدے داروں کے درمیان چار روزہ بات چیت کی میزبانی کی ہے۔

سی این این نے بات چیت سے واقفیت رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا تھا کہ طالبان القاعدہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

پشتون انتہا پسند جنوبی افغانستان کے کچھ حصوں میں سرگرم ہیں جہاں نہ صرف یہ کہ قبائلی اُن کے وفادار ہیں بلکہ وہ پوست کی کاشت بھی کرتے ہیں۔

صدر کرزئی کی جانب سے سعودی عرب سے ثالثی کی اپیل کے بعد طالبان لیڈر ملا عمر کے حوالے سےبتایا گیا تھا کہ اُنہوں نے اِس پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 64،000 افراد پر مشتمل بین الاقوامی فوج کا سویت یونین والا انجام ہوگا جس نے 1989ء میں اپنی فوجوں کو واپس بلا لیا تھا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟