روسی فوجی افسر بفر زون میں یورپی یونین کے نمائندے سے ہاتھ ملا رہا ہے
چوٹی کے روسی جنرل کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی اوسیشیا کے علاحدہ ہونے والے جورجیا کے علاقےکے بفر زون سے روسی فوجیں پسپا ہو جائیں گی۔
جنرل مارت کُلاخموتوف نے منگل کے روز بتایا کہ ماسکو کے وقت کے مطابق بدھ کی صبح جارجیا کے ساتھ اوسیشیا کی سرحد سے فوجیں ہٹا لی جائیں گی۔
کُلاخموتوف جنوبی اوسیتیا میں روسی امن کار فوجوں کے سربراہ ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ فوجوں کی پسپائی 24گھنٹوں کے اندر اندر مکمل ہوجائے گی۔
گذشتہ ماہ فرانس کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے تحت روسی حکومت نےاِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جمعے کے روز تک اُس کی فوجیں جارجیا کا غیر متنازعہ علاقہ چھوڑ دیں گی۔
روسی فوجوں نے پچھلے اگست میں اُس وقت جارجیا پر دھاوا بولا تھا جب جارجیانے روس نواز جنوبی اوسیتیاکے علاحدگی پسندوں کے خلاف فوجی حملہ کیاتھا۔ روس نے اس علاقے کو تسلیم کر لیا ہے اور ابخازیہ کی دوسرے علاحدہ ہونے والے علاقے کو آزاد ریاست کے طور پر منظور کر لیا ہے۔ اِس بات پر مغربی حکومتوں نےنکتہ چینی کی ہے۔