Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

شاہ رخ خان کا عرب امارات میں جائیداد کا کاروبار


October 7, 2008

Shahrukh Khan

انڈین پریمیئر لیگ میں کولکوتہ کی کرکٹ ٹیم کو خرید کر کرکٹ کے کھیل میں سرمایہ لگانے کےبعد بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اب جائیداد کا کاروبار کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ہندی فلم انڈسٹری کے بازی گر شاہ رخ نےخلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کمپنی ٹی ایس اے انٹرنیشنل اینویسٹ مینٹ کے اشتراک سے کاروبار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 شاہ رخ کے مطابق ان کا یہ رہائشی تعمیراتی منصوبہ عرب ممالک اور امارات کے عوام کے لیے تحفہ ہے، جو بالی وڈ فلموں کوتوقعات سے زیادہ بزنس دیتے آرہے ھیں۔

بالی وڈ کے بادشاہ کے تقریباً 22 کروڑ روپے کے پراپرٹی پروجیکٹ کا نام ’شاہ رخ خان بولی ورڈ‘ ہے،جو کہ رس الخیمہ کے الدانہ جزیرے پر تعمیر کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق دس عدد رہائشی ٹاور وں کی تعمیرکے ابتدائی دور میں شاہ رخ لاس اینجلس میں مقیم آرکیٹیکٹ ٹونی اشائے کے ساتھ مل کر پروجیکٹ کے خاکے کو تیارکریں گے۔ ’ شاہ رخ خان بولے ورڈ‘ میں مکان خریدنے والوں کو اپنے ہیرو کی شخصیت کی چھاپ گھر کےہر کونے میں ملے گی۔

کہتے ہیں شاہ رخ خان جب پہلی بار ممبئی آئے تو انھوں نےرات کھلے آسمان کے نیچے چوپاٹی کے ساحل پر سوکے گزاری تھی۔ اس وقت شاہ رخ نے اپنےدوست سے وعدہ کیا کے ایک دن ایسا آئے گا جب وہ ممبئی کی سب سے اونچی عمارت میں گھر خریدیں گے۔ شاید خود شاہ رخ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اُن کی زبان سے نکلا ہر لفظ مستقبل میں سچ ہو جائے گا۔

 آج پوری ممبئی کی چنندہ بہترین رہائش گاہوں میں شاہ رخ کا آشیانہ ’منت‘ بھی شامل ہے۔  کسے پتا تھا کہ فلم دیوانگی سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والےشاہ رخ ایک دن عمارتوں کی تعمیر کے کاروبارمیں دل چسپی دکھائیں گے۔

’شاہ رخ خان بولی ورڈ‘ پروجیکٹ اگلے چارسال میں تیار ہو جائے گا۔ رہائشی ٹاورمیں ڈیزائنر اسٹوڈیو کے ساتھ ایک اوردو بیڈروم کے گھراورٹاؤن ہاؤس دنیا کے بہترین اور جدیدآرام وآرائش کے سامان سےلیس ہوں گے۔ شاہ رخ کے علاوہ ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ ، ٹینس کھلاڑی بورس بیکراور گولف کھلاڑی ٹائیگر وڈز کے سگنیچر ہاؤسنگ پروجیکٹ بھی بہت جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟