Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اقوامِ متحدہ بے نظیر کے قتل کی تفتیش نہیں کرے گی


October 7, 2008

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش نہیں کرے گی لیکن قتل کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے کمیشن بنانے پر پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

نیو یارک میں اپنی ماہانہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں سیکرٹری جنرل نے تفصیل بتانے سے گریز کیا اور اسے ’کسی قسم کا کمیشن‘ کہنے ہی پر اکتفا کی۔  البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ یہ کمیشن تفتیش نہیں کرے گا۔

پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے مزید سوالات پر انہوں نے کہا کہ ’ابھی اس میں کچھ وقت اور لگے گا لیکن یہ جلد ہوگا۔”

حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ سے سابق وزیر اعظم بھٹو کے قتل کی تحقیقات اسی طرز پر کرنے کی درخواست کی تھی جیسی لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کی ہو رہی ہیں۔

البتہ گذشتہ ماہ پاکستان کے صدر آصف زرداری اور سیکرٹری جنرل بان کی مون کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ’تفتیش” کے بجائے پہلی دفعہ ’حقائق جاننے کے لیے کمیشن” کے الفاظ استعمال کیے۔

اگرچہ اس سلسلے میں کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ صدر زرداری اور سیکرٹری جنرل کی ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہوگا کہ اب اقوام متحدہ محترمہ بھٹو کے قتل کی تفتیش کے بجائے کمیشن قائم کرے جو قتل کے بارے میں حقائق کو سامنے لائے۔

مبصرین کے مطابق اقوام متحدہ اور پاکستانی حکومت دونوں ہی کو تفتیش سے مسائل کا سامنا ہوسکتا تھا۔  سلامتی کونسل کے تحت کی جانے والی تفتیش پر پاکستانی حکومت کا کوئی کنٹرول نہ ہوتا۔

دوسری طرف ایسے حالات میں جب خود بے نظیر بھٹو نے اپنی ہلاکت سے پہلے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو ایک ای میل میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں، اقوام متحدہ ایسی کوئی تفتیش کرتے ہوئے ہچکچا رہی تھی جس میں اسے کسی کو مجرم ٹھہرانا پڑتا یا کسی پر الزامات لگانے پڑتے۔

مسٹر مشرف بش انتظامیہ کے قریبی حلیفوں میں شمار ہوتے تھے اور اگست میں اپنے عہدے سے استعفٰی دینے تک بش انتظامیہ ان کی حمایت کرتی رہی تھی۔

اگر صرف تحقیقاتی کمیشن بنتا ہے تو اس کا کام اتنا ہوگا کہ وہ ان تمام حقائق کو بیان کرے جو اس کے سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق سے کوئی نتیجہ اخذ کرنا یا اس کے تحت کوئی ایکشن لینا اس کی ذمہ داریوں میں شمار  نہیں ہوگا۔

پاکستانی حکومت نے اس سال جولائی میں اقوام متحدہ کو اس قتل کی تحقیقات کی باقاعدہ درخواست دی تھی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟