Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

معیشت کی بحالی کے لیے امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کردی


October 9, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Federal Reserve Chairman Ben Bernanke, right, and Treasury Secretary Henry Paulson testify on Capitol Hill in Washington, before the Senate Banking Committee, 23 Sep 2008
فیڈرل ریزرو کے چیرمین بین برنیکی (دائیں) اور وزیر خزانہ ہنری پالسن
امریکہ کے فیڈرل ریزرو نے بدھ کے روز شرح سود میں کمی   کا اعلان کیا  تاکہ تاجر ایک بار اپنے کاروبار پھر سے چلانے کے لیے بینک سے قرض لے سکیں۔ فیڈرل ریزرو کے چیرمین بین برنانکے کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بحران کی موجودہ صورت حال نہ صرف امریکہ کی معیشت کو متاثر کر سکتی  ہے، بلکہ آئندہ برسوں  میں بھی معیشت کی بحالی میں تاخیر کا سبب بن  سکتی ہے۔

امریکی مرکزی بینک نے کہاہے کہ وہ اقتصادی سرگرمی میں ایک نمایاں کمی اور افراط زر کے خطرے کی کمی کی وجہ سے سود کی بنیادی شرح میں نصف سے ڈیڑھ فی صد تک کمی کررہا ہے۔  

عہدےد اروں کو توقع ہے کہ سود کی شرحوں میں کمی سے بینکوں کو قرضوں کی رقم کی ادائیگی بحال کرنے اور قرضوں کے اس بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی جس کی وجہ سے بہت سے کاروباری اداروں کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

حالیہ دنوں میں بہت سی اسٹاک مارکیٹیں بری طرح گر چکی ہیں۔  شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار میں تیزی آگئی۔  امریکی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس کاروبار کے آغاز پر تیزی سے گرے لیکن بعد میں کاروبار میں نمایاں بہتری آگئی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟