Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

خودکُش حملے حرام ہیں: تمام مکاتبِ فکر کے علما کی نمائندہ تنظیم کا فتویٰ


October 14, 2008

منگل کے روزلاہورمیں معروف مذہبی درس گاہ جامعہ نعیمیہ میں متحدہ علما کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں اتفاقِ رائے سے اعلان کیا گیا کہ اسلام میں خودکُش حملے حرام ہیں۔

متحدہ علما کونسل کے میزبان مفتی سرفراز نعیمی نے  ایک اخباری کانفرنس میں فتویٰ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’یہ اجتماعی فتویٰ ہے کہ پاکستان میں خودکُش حملے نہ صرف حرام ہیں بلکہ ناجائز بھی ہیں۔‘

متحدہ علما کونسل میں تمام اہم مسالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کالعدم لشکرِ طیبہ کے بانی اورجماعت الدعویٰ کے امیر حافظ محمد سعید اور کالعدم تنظیم سپاہِ صحابہ کے رہنما مجیب الرحمٰن انقلابی نے بھی شرکت کی۔

مفتی نعیمی نے کہا:’کسی مسلمان کو روا نہیں کہ وہ خودکُش حملہ کرکے اپنی جان ضائع کرے؛ اور  وہ افراد جو اِس میں ملوث نہیں، جِن کا کوئی قصور نہیں، اُن کی جان کو ضائع کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔‘

متحدہ علما کونسل کے 21نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

آئندہ جمعے کے خطبوں میں خطیبوں کو قبائلی علاقوں میں کارروائی کی مذمت کرنے کا کہا گیا ہے اور یہ عندیہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ متحدہ علما کونسل صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے علما پر مشتمل ایک وفد باجوڑ، سوات اور دیگر اُن علاقوں میں بھیجے گی جہاں کارروائی ہو رہی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟