پاکستانی صدر آصف علی زرداری چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چینی رہنماؤں سے ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کے بارے میں تبادلہٴ خیال کریں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان ایٹمی توانائی کے شعبے میں گہرا تعاون رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔
تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا چینی صدر ہوجن تاؤ اور وزیرِ اعظم وان جیاباؤ صدر زرداری کے ساتھ غیر فوجی جوہری توانائی کے ممکنہ سمجھوتے پر بات کریں گے یا نہیں۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ صدر زرداری اقتصادی تعاون اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے فروغ پر بات کریں گے۔