Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

حکومتی امدادی منصوبہ کارگر ثابت ہوگا: ہنری پالسن

October 15, 2008

Treasury Secretary Henry Paulson speaks to the morning news shows at the White House in Washington, 18 Mar 2008
   امریکی وزیرِ خزانہ ہنری پالسن
 امریکی وزیرِ خزانہ ہنری پالسن نے بدھ کے روزکہا کہ انہیں یقین ہے کہ مالیاتی نظام کے لیے حکومت کا امدادی منصوبہ کارگرہوگا، لیکن اس میں وقت لگے گا۔

انہوں نے یہ بات اس کے ایک روز بعد اے بی سی اور این بی سی پردیئے گئے انٹرویوز میں کہی جب  صدر بش نے کچھ امریکی بینکوں کی جزوی ملکیت خریدنے اور مزید قرضوں اور کھاتوں کی ضمانت دینے کے لیے حکومت کے 250 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی منصوبہ یورپی ملکوں کی جانب سے قرضوں کے تعطل کی شکار مارکیٹ کی بحالی کے لیےجاری کوششوں جیسا ہے، جس سے کاروبار اور معیشت کو بری طرح دھچکا لگا ہے۔

پالسن نے کہا کہ حکومت کی مداخلت سے نجی بینکوں کے لیے دست یاب رقم میں اضافہ ہوگا اور قرضوں کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔بدھ کے روز صدر بش نے کہا کہ یہ اقدامات عارضی ہیں اور ان کا مقصد آزاد مارکیٹ کو تحفظ دینا ہے نہ کہ اس کی جگہ کوئی اور نظام لانا۔

ایک نئی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ مالیاتی بحران سے پرچون کا کاروبار متاثر ہورہا ہے جو امریکی معیشت کا دو تہائی حصہ ہے۔ بدھ کے روز محکمہ تجارت نے کہا کہ پرچون کاروبار تین سال میں اپنی انتہائی نچلی سطح تک پہنچ چکا ہے۔


emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟