Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کیا عالمی مالیاتی بحران  کے حل کی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی؟


October 15, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

New York Stock Exchange

گذشتہ ہفتے شدید مندی کا سامنا کرنے کے بعد بڑی امریکی ، ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں منگل کے روز اچانک غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ۔ اس تبدیلی کا باعث امریکہ سمیت دوسری اہم اقتصادی طاقتوں کی جانب سے دنیا کو مالیاتی بحران کی لپیٹ میں آنے سے بچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہیں۔

ایک ایسا ہی اقدام امریکہ کی جانب سے پرائیویٹ بینکنگ سسٹم میں 250 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔ یہ فنڈ امریکی کانگریس کی جانب سے پچھلے ہفتے منظور کیے جانے والے 700 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا حصہ ہے۔

صدر بش کا کہنا ہے کہ اس سرمائے کی مدد سے صحت مند بینک اپنے صارفین اور کاروباروں کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھ سکیں گے اور مشکلات کے شکار بینکوں کے لیےاس خلا کو پر کرنے میں مدد گار ہوں جو کہ مالیاتی خسارے کے دوران پیدا ہوا ۔ اس سرمائے سے بینک قرضوں کی فراہمی جاری رکھ کر روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں گے اور معاشی ترقی میں اپنا رول ادا کرسکیں گے۔

700 ارب ڈالر کے اس منصوبے سمیت بش انتظامیہ کے حال ہی میں کیے جانے والے اقدامات کو اکثر معیشت دانوں کی جانب سے ریگولائز یشن اور بینکوں کو قومیانے سے تعبیر کیے جانے کے جواب میں صدر بش نے کہا کہ اس کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو مدد دینا ہے نہ کہ اس پر قبضہ کرنا۔ امریکی حکومت اپنے اس منصوبے پر عمل درآمد کی سمت پیش رفت کررہی ہے۔

ایک اقتصادی ماہر نیل کاشکیری  کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ ایسے بڑے اور پیچیدہ پروگرام کو اپنے قدم مہینوں بلکہ سالوں تک لگ سکتے ہیں۔ لیکن ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔

کچھ ماہرین کا کہناہے کہ یہ اندازہ کرنا کہ ان کوششوں سے مسائل حل ہوسکیں گے یا نہیں، قبل از وقت ہے۔ نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹر اینڈریو سورکن کے مطابق کئی اہم سوالات  جواب طلب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 700 ارب ڈالر اصل میں کہاں لگیں گے؟ کیسے استعمال ہوں گے؟ کیا بینکوں کو مضبوط بنانے کے لیے یا مارٹگیج کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ؟ اور اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔

یورپ میں کئی حکومتیں مالی بحران میں کمی لانے کے لیے پہلے ہی مل کر اقدامات کررہی ہیں۔برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے واقعات سے یہ بات بالکل واضح ہوچکی ہے کہ یہ عالمی مسائل ہیں جن کے حل کے لیے عالمی حل کی ضرورت ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات کہ آیا مالیاتی اداروں میں فی الواقع واپس آرہاہے یا نہیں ، یہ واضح ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟