Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

افغانستان :طالبان کے حملوں میں اضافہ


October 15, 2008

Kai Eide-UN envoy in Afghanistan

 کائی عیدی

افغانستان میں تعینات اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کائی عیدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ سالوں کے مقابلے میں اس سال افغانستان میں طالبان کی جانب سے فوجیوں ، عام شہریوں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف کارکنوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور طالبان کادائرہ اثر اب جنوب اورمشرقی صوبوں سے بڑھ کا دارلحکومت کابل تک پھیل گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے مطابق افغانستان میں تعینات اتحادی افواج میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ وہ نہ صرف عسکری اعتبار سے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہار رہے ہیں بلکہ وہ عام افغان کی حمایت سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے یہ بیان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں دیا۔

کائی عیدی نے کہا کہ اس سال جولائی اور اگست میں امن و امان کی صورت حال گزشتہ چھ سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خراب رہی ، لیکن اُنہوں نے افغانستان میں امن امان کی خراب صورت حال کے سے حوالے سے اتحادی افواج کی منفی سوچ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ملک پاکستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

یا درہے کہ افغانستان میں برطانوی کمانڈر بریگیڈئرکارلٹن سمتھ نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے ایک اخباری انٹرویو میں کہا تھا کہ ”افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور اس مسئلے کے فوجی حل ممکن نہیں“۔ اور اُس موقع پر کائی عیدی نے بھی برطانیہ کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل صرف بات چیت ہے اور اسی طریقے سے یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

Afghan policemen inspect as they stand guard near a burning vehicle used in a suicide attack in Kabul, 13 Mar 2008
جبکہ اس کے جواب میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کہہ چکے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ طالبان کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ طالبان سے بات چیت اور رابطے کے بارے میں امریکی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے اول تو افغان سیکورٹی فورسز کو مضبوط بنا نا ہے اور دوئم وہاں اُن لوگوں سے مفاہمت کرنی ہے جو افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان بار ہا کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اوردوسری غیر ملکی افواج جب تک افغانستان میں موجود ہیں افغان حکومت سے کسی قسم کی مفاہمت یا بات چیت نہیں کی جائے گی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے

  مزید خبریں
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟