Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بلیوں اور کتوں کی بارش


October 15, 2008

Raining Cats and Dogs
Raining cats and dogs


آپ نے یہ عجیب سا محاورہ اپنی انگلش کی کلاس میں ضرور سنا ہوگا۔ لیکن کبھی ایسا ممکن نہیں کہ آپ نے سچ مچ بلیاں اور کتے آسمان سے برستے دیکھے ہوں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس محاورے کا مطلب اور پس منظر کیا ہے۔

ایک وجہ تو یہ بیان کی جاتی ہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے ڈچ ثقافت کے علاقوں میں پرانے زمانے میں یہ محاورہ raining cats and ducks ہوا کرتا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ان دونوں جانوروں کا بارش سے تعلق ہے۔وہ اس طرح کہ بلیوں کا یہ تعلق جادوگروں کی کہانیوں کے باعث سمجھا جاتا ہے جبکہ بطخ تو ہے ہی پانی کا جانور۔رفتہ رفتہ یہی الفاظ بگڑ کر cats and dogs میں بدل گئے۔

ایک اور تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ پرانے زمانوں میں جو طوفانوں کا دیوتا  سمجھا جاتا وہی جانوروں کا نگران بھی تھا۔چنانچہ ان کی ذمہ داریوں میں بارش کے ساتھ ساتھ جانور بھی رہتے تھے۔کہتے ہیں کہ یہ کہاوت بہت پرانی ہے اور قرون ِ مظلمہ یعنی ڈارک ایجز کی
یا د دلا تی ہے۔

بحری جہازوں کے ملاحوں کا خیال تھا کہ بلیوں کا سمندری طوفانوں سے قریبی تعلق ہے۔جادوگرنیاں جو طوفانوں کے اوپر تیرتی تھیں انہیں balck cats کہا جاتا تھا۔ ادھر کتے اور بھیڑیے ہواؤں کے پیامبر سمجھے جاتے۔ اسی لیے دیوتا Odin کتوں اور بھیڑیوں میں گھرا دکھائی دیتا ہے۔

سکینڈے نیویا کے ممالک میں قرونِ وسطیٰ میں بلیوں کا تعلق بارش سے اور کتوں کا تیز ہواؤں سے سمجھا جاتا ہے۔چنانچہ محاورے کا مطلب صاف ظاہر ہے۔

دوسری طرف پرانے انگلستان میں گھروں کے ارد گرد گندے پانی کے نالے رہتے جو بارش کے پانی کو شہر سے نکالا کرتے۔ان کے گھروں کی چھتیں بہت نیچی تھیں اور بلیاں کتے ایک ایک کر کے چھتوں پر چڑھ جایا کرتے۔شدید بارش کی صورت میں وہ سب اپنے چھجوں سے دھڑادھڑ گرا کرتے اور یوں یہ محاورہ یعنیraining cats and dogs وجود میں آیا۔

اسی طرح کی ایک اور تفصیل یوں ہے کہ ان دنوں پانی کے نکاس کا انتظام چونکہ بہت ناقص تھا اس لیے بلیاں کتے عموماً ان نالوں میں گر کر مر جایا کرتے ۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ لندن میں طاعون کی وبا کے زمانے میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی متاثر ہوئے۔بہت سے بلیاں کتے سڑکوں پر مردہ پائے جاتے ۔یہ بھی کہ گٹر پانی سے بھر جاتے اور جب بارش کا پانی اترتا تو سڑکوں پر بہت سی بجری، ا ورکوڑے کرکٹ کے ساتھ ساتھ مردہ جانور بھی ملتے اور اسطرح یہ محاروہ وجود میں آیا۔

کہتے ہیں یہ کہاوت پہلے پہل 1653ءمیں نظر آئی۔لیکن کچھ دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اس سے بھی پرانی ہے۔ایک اور خیال یہ ہے کہ یہ یونانی لفظ Catadupa سے نکلا ہے جسکا مطلب ہے آبشار اور یوں یہ تیز بارش کو آبشار سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا جاتا ہوگا: It's raining catadupa جو بعد میں بگڑ کر cats and dogs بن گیا۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ گرج چمک کی آواز سن کر کتوں بلیوں کی لڑائی یاد آتی اور یوں شدید بارش کے بارے میں کہا جاتا It's raining cats and dogs .

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟