Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ملیر جیل تصادم: دو قیدی ہلاک، متعدد افراد زخمی


October 15, 2008

کراچی کے مضافاتی علاقے ملیر میں واقع جیل میں قیدیوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں دو قیدی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

جیل کے اندر اور باہر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی ہے۔ جیل کے اندر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اُٹھ رہے ہیں جب کہ فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے پھینکنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ممتاز برنی کا کہنا ہے کہ ہنگامے پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہنگامہ قیدیوں کے گروپ کی طرف سے جیل توڑ نے کی کوشش پر شروع ہوا۔ بقول جیل حکام، جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد میں موجودگی، قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات اور سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے صورتِ حال خاصے عرصے سے کشیدہ تھی اور قیدیوں میں بے چینی پائی جاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامہ شام کے وقت شروع ہوا، جب قیدیوں نے بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ کر کمبل اور کپڑوں میں آگ لگائی اور پتھراؤ شروع کر دیا،جیل کے اندر دفتر پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی، اور تالے توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جِس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی۔

تازہ اطلاع کے مطابق جیل کے اندر ہنگامہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات گل محمد جاکھرانی نے دو قیدیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کارروائی نہ کرتی تو قیدی جیل توڑ کر فرار ہو جاتے۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران سندھ کی کئ جیلوں میں ہنگامے ہوئے ہیں، جِن میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر جیلیں شامل ہیں۔

تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے بہت زیادہ ہے، جب کہ بد سلوکی اور سہولتوں کے فقدان کی شکایات عام ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ

  مزید خبریں
کلنک کا ٹیکہ ہٹانے کی قیمت
بنگلا دیش میں انتخابات کی نئی تارخ کا اعلان
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟