Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مسلم دنیا اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے عام افراد تک رسائی ضروری


October 16, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

American-Muslims in Dallas Demonstrate Against Terrorism

مسلم دنیا اور امریکہ کے تعلقات آج کی عالمی سفارت کاری کا سب سے اہم موضوع ہیں ، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا اور امریکہ کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کے لئےعام افراد تک ایک دوسرے کے بارے میں درست معلومات پہنچانا بہت ضروری ہے۔ یہ بات چار مارہرین پر مشتمل ایک پینل نے امریکہ اور مسلمان ممالک کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔

اس کے علاوہ پینل کے شرکا نے متفقہ طور پر اس رائے کا اظہار کیا کہ مسلمان ممالک کے حوالے سے  امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بہتری کی گنجائش ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نہ صرف امریکی حکومت کو مسلمان ممالک کے حکام کے ساتھ روابط پیدا کرنے چاہئیں، بلکہ مسلمان ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدام کرنے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بدلے مسلمان ممالک کے حکام کو بھی تعلقات استوار کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کرنے ہوں گے۔  یہ مشورہ انہوں نے اپنی رپورٹ میں بھی پیش کیا ہے۔  


سرچ فار کامن گراؤنڈ کے باب فیرش کہتے ہیں کہ رپورٹ میں ہم نے امریکہ کی طرف سے کیے جانے والے اقدام پر زور دیا ہے، لیکن تعلقات استوار کرنے کا کوئی بھی منصوبہ مسلمان ممالک کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے رپورٹ میں ہم نے مسلمان ممالک کے حکام کو دہشت گرد ی پر قابو پانے، جمہوری اداروں کو تشکیل دینے، اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔  

اس کے ساتھ ساتھ پینل کے شرکا نے کہا کہ مسلمان ممالک کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیے امریکہ کو ڈپلومسی کے استعمال کا بہترین طریقہ تلاش کرنا ہو گا۔ خصوصی طور پر ایران اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر میں امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جو امیدوار بھی صدر منتخب ہوا، اسے ایران، پاکستان ، افغانستان اور عراق کے ساتھ تعلقات پر توجہ ہر حال میں دینی ہو گی۔

اسی موضوع پر مزید روشنی ڈالتے ہوئےپینل کے شرکا نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو دوست اور حریف ممالک، دونوں کے ساتھ ہی مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔  

اس کے علاوہ پینل کے شرکا کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مسلمان ممالک میں جمہوری انتخابات پر زور دینے کے بجائے جمہوریت کی بنیاد پکی کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے لیکن یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے نقطہ نظر سے ان ممالک کے سیاسی عمل کے پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔

ڈیوڈ فیئر مین کا کہناتھا کہ ان ممالک میں جمہوریت اور انتخابات کے عمل کے نتیجے فتح کس کو حاصل ہوتی ہے۔ خارجہ پالیسی کے نظریے سے یہ امریکہ کے لیے ایک بہت اہم سوال ہے۔  

پینل کے شرکا نے یہ بھی کہا کہ کہ اس کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کا مسلمانوں کی جانب رویہ بدلنے کی بھی بہت ضرورت ہے، کیونکہ امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانے کا ایک بہترین طریقہ یہی ہے کہ عوام امریکی حکام پر دباو ڈالیں۔


اس موقع پر باب فیرش نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی عوام کو مسلمانوں کی ثقافت کے بارے بہت کچھ جاننے کی ضرورت ہے۔ اور یہ معلومات کا یہ سلسلہ مسلمان کمیونٹی کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کے ذریعے شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے عوامی ادارے (پبلیک انسٹیٹیو شن ) بھی مسلم کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔  

پینل کے شرکا کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کی مدد سے امریکہ اور مسلمان ممالک کے تعلقات استوار کیے جا سکتے ہیں، اور شکوک و شبہات دور کرنے میں سب کا ہی فائدہ ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
سابق صدر مشرف لندن کے نجی دورے پر روانہ
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟