سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس اسٹیشن پرایک خودکش حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی حُکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے پہلے پولیس تھانے کے مرکزی دروازے پر دو راکٹ پھینکے جس کے بعد ایک خودکش حملے آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی تھانے کی عمارت سے ٹکرادی۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کے قبائلی علاقوں اور سوات میں جاری میں آپریشن کے ردعمل میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں تیزی آئی ہے۔