Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

افغانستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی

March 7, 2007

UN landmine 150.jpg

افغانستان جنگ کی باقیات سے اب تک نقصان اٹھا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود سے ہرمہینے اوسطاً 62 افغان ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں، جن میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔

 

 افغانستان کے چونتیس صوبوں میں سے 32 میں بارودی سرنگیں خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ حکومتِ افغانستان نے اندازہ لگایا ہے کہ ان مہلک دھماکا خیز اشیا کی تعداد تقریباایک کروڑ ہے۔

 

1988 ءمیں امریکہ اور دوسرے فکر مند ملکوں نے افغانستان سے گولہ بارود اور ان پھٹا گولہ بارود ہٹانا شروع کیا، جِس میں سوویت یونین کا استعمال شدہ گولہ بارود بھی شامل ہے۔ 1993ءسے اب تک امریکہ نے بارودی سرنگیں اور دوسرا دھماکا خیز مواد صاف کرنے پر پندرہ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔

 

 امریکہ بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں افغانوں کو تربیت دینے سمیت بارودی سرنگیں صاف کرنے میں افغانستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔ یہ کوششیں بارودی سرنگوں سے بے گناہ سویلین باشندوں کی جانیں بچانے کے لیے امریکی کی عالمی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

1993ءسے اب تک کے عرصے ہی میں  امریکہ نے دنیا کے تقریباً 80 متاثرہ ملکوں میں سے 50 کو بارودی سرنگیں صاف کرنے، سرنگوں کے خطر ے سے محفوظ رہنے کی تعلیم دینے، بارودی سرنگوں کے سروے کرنے، بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے عملے کے منیجروں کو تربیت دینے، اور بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں صاف کرنے کے بہتر طریقوں پر ریسرچ کے کام پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔

امریکی شہری نجی حیثیت میں بھی اس کام میں مدد دے رہے ہیں۔ Roots of Peace ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو بارودی سرنگیں ہٹانے اور ان کی جگہ مفید فصلیں اگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ تنظیم جو 1997ءمیں کیلی فورنیا کے مقامSan Rafael میں  قائم ہوئی تھی۔ یہ علاقہ  کیلی فورنیا میں انگور کی پیداوار کے علاقے کا مرکز ہے ۔

 

 2002 ءسے اب تک Roots of Peace نے کابل کے شمال میں شمالی نامی علاقے کے زرخیز میدانی علاقے سے ایک لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مدد دی ہے۔ اُس علاقے کے کاشتکاروں نے 90 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ انگور اور کشمش، دبئی، بھارت، پاکستان، یوکرین، اور روس کو بر آمد کی ہے۔

 

 Roots of Peace نے چھ ہزار سے زیادہ افغانوں کو بھی تربیت دی ہے اور خشک سالی اور جنگ سے برباد ہوجانے والے انگور کے باغات میں تیزی سے نئی بیلیں لگانے کے لیے پچاس سے زیادہ نرسریاں قائم کی ہیں۔

 

 امریکہ میں افغانستان کے سفیرسعید جواد کی اہلیہ مسز شمیم جواد نے کہا کہ یہ غیر سرکاری تنظیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ Roots of Peace نے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور باغات لگانے کا جو کام کیا ہے، اس سے کئی عشروں کی جنگ اور خوف و دہشت کے بعد، افغانستان کی نئی زندگی کی تصویر سامنے آتی ہے۔

 

بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے انسانی بھلائی کے کام میں کسی ملک نے امریکہ سے زیادہ امداد نہیں دی ہے۔ بارودی سرنگوں سے شہریوں کو جو خطرات ہیں، امریکہ انہیں ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب

  مزید خبریں
پاکستان کے نو منتخب صدر کے بارے میں ردِّ عمل؛  توقعات، امیدیں اور خدشات
مغرب جارجیا کو دوبارہ مسلح کررہا ہے: صدر دیمتری
ترک صدر گل آرمینیا کے تاریخی دورے پر
احمدی نژاد اور چینی صدر کے درمیان بیجنگ میں ملاقات
ایوانِ صدر اور پارلیمان کے درمیان توازن قائم کرنا اَوّلین ترجیح ہوگی: نو منتخب صدر زرداری
بھارت کو جوہری ایندھن اور سازوسامان کی تجارت کر نے کی اجازت مل گئی
سمندری طوفان حنّا نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرا گیا
امریکہ عراقی وزیر اعظم کی جاسوسی کرتا رہا ہے: ورڈ وارڈ کی کتاب میں انکشاف
عراق میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک
نئے صدر آصف علی زردای اور سابق صدور کااحوال
انگولا کے قومی انتخابات میں ہفتے کے روز دوبارہ ووٹنگ
اسٹیبلشمنٹ کی سیاست جاری رہی تو پھر حالات  میں بہتری عبث ہے : منیر اے ملک
سری نگر پولیس فائرنگ: ایک نوجوان ہلاک
نئے مالی اقدامات کے باعث بینکاری کے شعبے میں انضمام اور فروغ متوقع: اسٹیٹ بینک ذرائع
کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ کم از کم 16 افراد ہلاک
وزیر خارجہ رائس کی صدر معمر قذافی سے ملاقات
وزارت کھیل کی مداخلت پر PCBگورننگ باڈی کا اجلاس ملتوی
وکلاء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج  Video clip available
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیئےری پبلیکن پارٹی کا نیشنل کنونشن  Video clip available
ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین  Video clip available
بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں  Video clip available