 |
|
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون |
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہر جگہ ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
جمعرات کے روز جنوبی امریکہ کے ملک چلّی کے دورے کے دوران جناب مون نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیح ماحولیاتی تپش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیز تربین الاقوامی اقدام ہے۔
سیکرٹری جنرل نے یہ بات چلّی کی صدر میشل باچیلے اور ان کے ہسپانوی ہم منصب ہوزے لوئیس کے ساتھ دیر پا ترقی پر اجلاس کے دوران کہی۔
سیکرٹری جنرل ماحولیاتی تبدیلیوں پرماہرین کی بریفنگ سننے کے لیے جمعے کے روز براعظم انٹارکٹیکا کا دورہ کررہے ہیں۔ اس کے بعد وہ دریائے ایمازون کے اردگرد واقع جنگلات کے کٹاؤ کے بارے میں گفت و شنید کے سلسلے میں برازیل جائیں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ برازیل کی حکومت جنگلات کے خاتمے کے مسائل سے کس طرح عہدہ برا ہورہی ہے۔